پریانکا چوپڑا عالمی سازش کے خلاف مشن پر نکل پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اور جان سینا کی فلم ’ہیڈز آف اسٹیٹ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
اس فلم میں پریانکا چوپڑا عالمی سازش کے خلاف مشن پر ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں کامیڈی کا تڑکہ بھی ہوگا۔
بڑے پردے پر یہ فلم 2 جولائی کو ریلیز ہوگی جس میں پریانکا چوپڑا، جان سینا، ادریس ایلبر اور جیک کوائیڈ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری ایلیا نیشولر نے کی ہے۔
ہیڈ آف اسٹیٹ کی کہانی امریکی صدر (جان سینا) اور برطانوی وزیر اعظم (ادریس ایلبر) کے گرد گھومتی ہے جو دشمن علاقے میں پھنس جاتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا ایم آئی 6 ایجنٹ ’نوئل بِسے‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو ان دونوں رہنماؤں کو بچانے اور ایک بین الاقوامی سازش کو روکنے کی مہم پر نکلتی ہیں۔
ٹریلر میں مزاحیہ اور سنسنی خیز مناظر شامل ہیں، جن میں ہوائی جہاز پر حملہ، رہنماؤں کی جان بچانا، اور پھر دنیا کو بچانے کے لیے ان کا اتحاد دکھایا گیا ہے۔
ہیڈز آف اسٹیٹ 2 جولائی کو پرائم ویڈیو پر انگریزی کے ساتھ ہندی، تمل، تیلگو اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کے کیریئر میں سال 2025 خاص اہمیت رکھتا ہے۔ وہ جلد ہی ایس ایس راجمولی کی فلم SSMB29 میں مہیش بابو کے ساتھ نظر آئیں گی، جو ان کی تقریباً 20 سال بعد تیلگو سینما میں واپسی ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ The Bluff اور Citadel سیزن 2 میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پریانکا چوپڑا
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیاہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا،اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات مستردکر دیئے گئے ،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظورکرلی گئیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیاہے۔
سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کیخلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
مزید :