پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ مردوں کو کبھی شادی سے قبل لڑکی سے ان کی تنخواہ کا سوال نہیں کرنا چاہیے۔

حال ہی میں خلیل الرحمان قمر ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اظہار رائے کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈرامہ نگار نے کہا کہ ’جو شادی سے پہلے لڑکی سے اس کی سیلری پوچھے وہ مرد، مرد نہیں ہوتا، مرد بنیں کیونکہ آج مردوں کو ڈھونڈنا مردوں میں بہت مشکل ہوگیا ہے‘۔

A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انڈسٹری میں دوستوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں کوئی بہترین دوست نہیں کیونکہ انڈسٹری میں کوئی بہترین دوست ہوتا ہی نہیں۔

اپنی سب سے بڑی غلطی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے ہدایتکار ہیسم حسین کو بطور ڈائریکٹر آن بورڈ لینے کو اپنی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔

A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

خلیل الرحمان قمر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: خلیل الرحمان قمر

پڑھیں:

مودی سرکار بوکھلا گئی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والا کشمیری صحافی گرفتار

جو بھی فاشسٹ مودی پر سوال اٹھاتا ہے، گجرات کا قصاب اسے گرفتار کروا کے  فیک انکاؤنٹر میں مار دیتا ہے،پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی حکومت پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔

کشمیری صحافی نے سوال اٹھائے تھے کہ سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی؟ حملے کے وقت 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور سیکیورٹی ایجنسیاں کیا کررہی تھیں؟

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار

صحافی نے لکھا کہ پہلگام تک جاتے جاتے مجھے 10 چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے۔

دوسری جانب پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثیر یتی علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگی، بھارتی فوج کی جانب سے  مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کی گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب

مقبوضہ کشمیر میں تعینات  8لاکھ سے زائد  بھارتی فوج آئے روز جعلی انکاؤنٹرز کا ڈرامہ رچاتی ہے، بھارتی فوج کا وتیرہ ہے کہ ہر فالس فلیگ آپریشن کے بعد بے گناہ مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کشمیری صحافی گرفتار مقبوضہ کشمیر نریندر مودی

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار بوکھلا گئی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والا کشمیری صحافی گرفتار
  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان 
  • واہگہ – اٹاری بارڈر پہلے کب کب اور کیوں بند ہوتا رہا؟
  • عمران کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا، جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: سپریم کورٹ
  • عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا، اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سپریم کورٹ
  • عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا، اب جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سپریم کورٹ 
  • عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا ، جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، سپریم کورٹ
  • عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا جسمانی ریمانڈ کا سوال پیدا نہیں ہوتا: عدالت