حاکمِ شارجہ نے 16ویں شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2025ء)شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے رکن عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے بدھ کے روز 16ویں شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول 2025 کا باضابطہ افتتاح ایکسپو سینٹر شارجہ میں کیا۔ یہ فیسٹیول شارجہ بک اتھارٹی کے زیرِ اہتمام "Dive into Books" کے تھیم کے تحت 4 مئی تک جاری رہے گا۔
(جاری ہے)
تقریب میں اعلیٰ حکام، ادیبوں، دانشوروں، اور بچوں کے ادب کے ماہرین نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں بچوں کی جانب سے فنکارانہ پرفارمنس پیش کی گئی اور حاکمِ شارجہ نے متعدد اسٹالز کا دورہ کیا۔ فیسٹیول میں 22 ممالک کی 122 اشاعتی ادارے شرکت کر رہے ہیں اور 1,024 سے زائد ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس موقع پر "Reader of the Century" پلیٹ فارم اور عربی بچوں کے ادب کے لیے بین الاقوامی ایوارڈ کی ویب سائٹ کا نیا ورژن بھی لانچ کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاک بحریہ کیلئے مقامی گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف دی نیول سٹاف‘ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ، پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن ونگ (PDW) نے مقامی طور پر ڈیزائن کی ہے اور کراچی شپ یارڈ میں زیرتعمیر ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے میری ٹائم مشنز میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ (PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے منصوبے میں تعاون پر وزارتِ دفاعی پیداوار کا بھی شکریہ ادا کیا۔وائس ایڈمرل نے کہانئی تیار کردہ گن بوٹ بحری سکیورٹی کے مختلف امور انجام دے سکتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں مزید گن بوٹس کی پروڈکشن پر بھی غور کر رہی ہے‘ یہ عمل خود انحصاری پالیسی کو تقویت دے گا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، وزارت دفاعی پیداوار، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔