سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ’ویڈنزڈے‘ کے سیزن 2 کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
مقبول ہارر او ٹی ٹی سیریز ’ویڈنزڈے‘ کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹیزر گزشتہ سیزن میں ادھوری چھوڑی ہوئی کہانی کو پورا کرتا ہے جس میں مرکزی کردار ویڈنزڈے نیورمور اکیڈمی واپس لوٹتی نظر آتی ہے۔
اس بار کہانی میں کئی نئے موڑ شامل کیے گئے ہیں، اور اس مرتبہ ویڈنزڈے جان چکی ہے کہ ’لاشیں کہاں دفن ہیں۔‘ اس سیریز کے دوسرے سیزن کا شائقین کو بےصبری سے انتظار تھا رپورٹ کے مطابق سیزن 2 کو دو مراحل میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 6 اگست 2025 کو نشر کیا جائے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ 3 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوگا۔
ٹیزر کی شروعات ایک سنسنی خیز منظر سے ہوتی ہے، جہاں مرکزی کردار ادا کرنے والی نوجوان ہالی ووڈ اداکارہ جینا اورٹیگا ویڈنزڈے، ایئرپورٹ سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے لباس میں چھپائے گئے ہتھیاروں کو سیکیورٹی اہلکاروں کے کہنے پر نکالتی ہے جس کو دیکھ کر وہ دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایڈمز فیملی سے تعلق رکھنے والی ویڈنزڈے اپنے والدین، مورٹیشیا اور گومز ( کے ہمراہ اسکول واپس جاتی ہے، جہاں وہ اپنے پرانے دوستوں سے واپس ملتی ہے جو اس سے مل کر خوش ہوجاتے ہیں تاہم ویڈنزڈے اپنی سنجیدگی برقرار رکھتی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ