اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا دہشتگرد "گودی میڈیا" ہے، جو کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈہ کرکے انکو مارے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملہ نے ایک بار پھر اس جنت نظیر وادی کو خون آلود کر دیا ہے۔ اس دہشتگردانہ حملے میں 27 مسلم و غیر مسلم سیاح مارے گئے۔ حملے کی خبر ملتے ہی بھارتی میڈیا نے اس کا ذمہ دار حسب روایت کشمیریوں اور پاکستان کو ٹھہرایا۔ اس خبر کو بار بار چلایا گیا کہ دہشتگردوں نے سیاحوں میں سے "ہندو" مرد تلاش کرکے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔ "گودی میڈیا" کے اس مذموم پروپیگنڈہ کو دیکھ کر اور سیاحوں کی حفاظت و حمایت میں کشمیری عوام سڑکوں پر آئے اور دہشتگردی اور گودی میڈیا کی مذمت کی۔ کشمیریوں نے اپنے گھروں اور مسجدوں کے دروازے کھول دیئے، خوفزدہ سیاحوں کو کھانا کھلایا، ہسپتالوں میں خون کا عطیہ دیا، سیاحوں کو پانی اور مشروبات پیش کئے، اپنی گاڑیوں میں انہیں پہلگام سے سرینگر اور یہاں سے ایئرپورٹ پہنچانے کیلئے مفت بندوبست کیا۔ حملے میں ہلاک ہونیوالے واحد کشمیری مسلمان سید عادل حسین شاہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ حملہ آوروں سے کچھ سیاحوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے، تبھی انہیں گولیاں لگیں۔

ادھر بھارت نے پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر ظلم و ستم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ بھارتی فورسز نے جاری سرچ آپریشنز کے دوران مختلف اضلاع میں گھروں پر چھاپے مار کر ہزار سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی فورسز نے بارودی مواد سے دو گھروں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا اور تاحال متعدد علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ پہلگام حملے کو لیکر اسلام ٹائمز کے نمائندے نے جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا دہشتگرد گودی میڈیا ہے، جو کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈہ کرکے انکو مارے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے قتل عام میں گودی میڈیا برابر ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھر میں کشمیری طلاب غیر محفوظ ہیں، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کشمیری طلاب کو تحفظ فراہم کرے۔ خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو
 اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خصوصی انٹرویو گودی میڈیا

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا