City 42:
2025-04-26@12:12:06 GMT

عام تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT

قیصر کھو کھر : پنجاب حکومت نے یکم مئی بروز جمعرات عالمی یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں خصوصی دن منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یکم مئی کوعام تعطیل ہوگی۔ تمام ادارے، ہسپتال، دفاتر، سیکرٹریٹ، ضلعی دفاتر اور سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے یکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ دنیا بھر میں شکاگو کے مزدوروں کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔

گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: یکم مئی

پڑھیں:

 حکومت کا طلبہ کو 10,000 مفت ای بائیکس دینے کا اعلان

ویب ڈیسک:  پنجاب حکومت نے زکوٰۃ کے مستحق طلباء کے لیے ایک اہم اور فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے 10,000 الیکٹرک بائیکس مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 یہ فیصلہ پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اقبال نصراللہ نے کی۔اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ایم پی اے ملک افتخار احمد، پارلیمانی سیکرٹری زبیر احمد سمیت پنجاب اسمبلی کے دیگر ارکان اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

سابق کپتان ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی

اہلیت کے اصول:

 ابتدائی تفصیلات کے مطابق یہ ای بائیکس ان طلباء کو دی جائیں گی جو زکوٰۃٰ کے مستحق ہیں اور زکوٰۃ و عشر کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ یہ اقدام مستحق اور نادار طلباء کو تعلیمی و معاشی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

 تقسیم کا شیڈول:

 پہلے مرحلے میں 2,000 ای بائیکس تقسیم کی جائیں گی، تاہم معاون خصوصی نصراللہ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سکیم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کی جا رہی ہے، جو پہلے ہی لیپ ٹاپ سکیم، وظائف، قسطوں پر بائیکس سمیت دیگر منصوبے شروع کر چکی ہیں۔

لاہور: نواب ٹاؤن میں بھانجوں کے ہاتھوں ماموں قتل

متعلقہ مضامین

  • چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس ، لاہور ٹورازم کیپٹل 2027 قرار،وزیر اعلی پنجاب کا خیر مقدم
  • تمام نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے
  • سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
  • سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
  • مزدور ڈے پر سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن جاری
  • جمعرات کوعام تعطیل کااعلان
  • آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی کم قیمتوں پر واپسی متعارف، ایپل کا بڑا اعلان
  •  حکومت کا طلبہ کو 10,000 مفت ای بائیکس دینے کا اعلان