اگر بھارت کیطرف سے کوئی جارحیت ہوتی ہے تو پوری قوم و فوج ردعمل دے گی؛ حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
سٹی 42 : جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے عملا جنگ کا اعلان کیا ہے مختلف اقدامات کرکے، ایسی صورتحال میں قوم متحد ہوکر ایسی جارحیت کا مقابلہ کرے۔
حافظ نعیم الرحمان نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا، پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، جنرل سیکرٹری امیر العظیم، شکیل ترابی سمیت دیگر موجود تھے ۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں زبردست ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کی کال اسرائیلی مظالم کے حوالے سے ہے، بھارت نے عملا جنگ کا اعلان کیا ہے مختلف اقدامات کرکے، ایسی صورتحال میں قوم متحد ہوکر ایسی جارحیت کا مقابلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا معاملہ غیرت ایمانی کا معاملہ ہے غزہ میں بربریت کو دنیا نے تسلیم بھی کیا ہے، اسرائیل نسل کشی کررہا ہے گزشتہ سو سال سے فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنا اور قتل کرنا کیا جاتا رہا ہے اس وقت عروج پر ہے، بدقسمتی جو قوتیں انسانیت کا دم بھرتی ہیں وہ فلسطین کا ساتھ دینے کی بجائے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، حماس عالمی قوانین کے تحت مزاحمت کررہا ہے۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام ساری صورتحال کو دیکھ رہی ہے قوم فلسطین کے ساتھ ہے، ہڑتال نے ثابت کردیا قوم اسرائیل کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کی جتنی بھی اقسام ہیں اس میں بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے اور انکا سرپرست امریکہ ہے، بھارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درامد نہیں کرتا، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کی ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں لیکن کوئی بھی زمہ داری کے لیے تیار نہیں۔
قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے میچ میں ڈرامائی آغاز
انہوں نے کہا کہ بھارت ہر چند ماہ بعد ڈرامہ کرتا ہے انہوں نے خود ہی پہلگام کا واقعہ کروایا سیاحوں کو قتل کروایا پھر چند منٹ بھی ایف آئی آر درج کروادی گئی، بھارت کا یہ ڈرامہ بھی بری طرح پٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں نائب صدر امریکہ کا وہاں آیا تو اس نے ہمدردی کے لیے کام کیا لیکن بھارے پہلے کی طرح پھر ایکسپوز ہوگیا ، اس سے قبل بھی بھارت جب کوئی دوسرے ملک کا رہنما آتا تھا تو ایسے ڈرامے کیے جاتے رہے ہیں۔
وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی تشکیل دیدی
حافظ نعیم الرحمان بھارت پاکستان کے خلاف کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہے، اب اس نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا کہا ہے یہ اسکا بچپنا ہے، معاہدہ ختم کرنا ہوگا تو حتمی فیصلہ دونوں فریق طے کریں گے اکیلے بھارت کچھ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو جس طرح ردعمل دینا چاہیے اس میں کمی ہے، آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے پوری قوم کو کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے ایک بہترین پیٍغام دینا چاہیے، آج خوشی ہے پوری قوم ہڑتال کررہی ہے، بلوچستان کے لوگ بھی اس ہڑتال میں شامل ہیں، آپ سوچ سکتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہیں، ہمیں بلوچوں کو اعتماد دینا ہوگا انکے مسائل کو سننا ہوگا۔ پوری قوم نے جماعت اسلامی کی کال پر ہڑتال کی ہے ہر تاجر اور دکاندار کو سراہتا ہوں۔
صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات
انہوں نے کہا کہ کل ایک اسرائیلی وفد بھارے پہنچا ہے یہ مل کر انسانیت دشمن کرتے ہیں، سکھوں کا برا حال ہے، آسام،ناگا لینڈ،ہماچل پردیش سمیت دیگر ریاستیں بھارے سے نجات چاہتی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس وقت ہمیں اتحاد کا ثبوت دینا چاہیے ہمارے بہت سارے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن اس وقت سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، اسکے لیے حکومت اور فوج کو بھی سنجیدہ اقدام اٹھانے ہونگے، ہم اپنے سکیورٹی کونسل کے فیصلوں کو سراہتے ہیں۔
تمام نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ایک نیوکلئیر پاور ہیں ہمیں اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر کو نہیں بھولنا چاہیے، آج ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمیں دنیا میں سفارتی محاز پر تیزی لانی ہوگی، امریکہ نے ہمیشہ ظالموں کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اس مسئلے کے لیے ہر طرح کی چیزوں کو استعمال کرنا ہوگا، کبھی یہ برہمن سامراج مزاکرات کے ذریعے کشمیر نہیں دے رہے، لڑے بغیر کشمیر حاصل نہیں ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دینا چاہیے پوری قوم کے لیے
پڑھیں:
پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم
پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے شہر میں سڑکیں بنی ہوئی نہیں ہیں لیکن شہریوں کو ہزاروں کے ای چالان آ رہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب اراکین اپنی بساط سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور کریں گے، ایک مرتبہ پھر 9 ٹاونز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا مرتضی وہاب کے کام بھی ان کو دیکھنے پڑتے ہیں، ایس تھری منصوبہ کہاں چلا گیا، شہر میں ٹرانسپورٹ ہے نہیں، سڑکیں بنی نہیں ہیں اور ای چالان ہزاروں میں آرہا ہے، کراچی سرکلر ریلوے نہیں بن رہا ہے، ریڈ لائن نے یونیورسٹی روڈ کا برا حال کر رکھا ہے، اورنج لائن میں بھی پورے اورنگی کو کور نہیں کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں قبضے کی سیاست جاری ہے، گاوں اور دیہات پر قبضے کے بعد شہروں پر قبضہ کر لیا گیا ہے، لاہور میں جو چالان 200 روپے کا ہے سندھ میں 5 ہزار روپے کا ہے، یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کیے جارہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے کراچی شہر کو آزادی دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی سیٹوں میں من پسند حلقہ بندیوں کی وجہ اضافہ ہوا، پیپلز پارٹی نے دھاندلی کرکے اپنا میئر بنایا، بلدیاتی انتخابات جیت کر لوگ کہتے تھے اختیارات ملیں گے نہیں تو کام کیسے کریں گے، ابھی تک پیپلزپارٹی نے ٹاون کو اختیارات منتقل نہیں کیے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کچرا اٹھانے کے اختیارات بھی سندھ حکومت کے پاس ہے، گھر سے جو کچرا اٹھایا جاتا ہے اس کے پیسے لوگ خود ادا کرتے ہیں، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے پاس گھر سے کچرا اٹھا کر لینڈ فیلڈ سائٹ تک پہنچانے کا پورا میکنزم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاونز کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے، سٹی وارڈنز کو استعمال کرکے کام میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، جماعت اسلامی اپنے ٹاون میں اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہی ہے، جماعت اسلامی کے تحت تعمیر و ترقی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، نارتھ ناظم آباد میں کچھ بلاک کے لوگ شکایت کر رہے ہیں، ٹان چیئرمین وہاں پر بھی کام کریں، شہر کی اونر شپ لیں۔
ان کا کہنا تھا 12 سے 15 سال سے کراچی کے بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، 15 سالوں میں پیپلز پارٹی نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، سیوریج کا نظام بھی ٹان کو دیکھنا پڑ رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر لیا ہے، کراچی کے نوجوانوں کو روزگار سے دور کر دیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا تعلیم خیرات نہیں یہ ہمارے بچوں کا حق ہے، جنریشن زی دنیا میں انقلاب لا رہی ہے، اسی جنریشن زی کو مایوس کیا جا رہا ہے، جنریشن زی اگر مایوس ہوگئی تو پھر غلط راہ پر لگے گی، جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے ذریعے جنریشن زی کو باصلاحیت بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا حکومت سے کہنا چاہتا ہوں ہمیں کام کرنے دو، قبضہ کی سیاست اور کرپشن بند کرو، جماعت اسلامی تیاری کر رہی ہے اگر لوگ ہمارے ساتھ نکلے تو آپ کو جانا ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات پاکستان سے اب تک 8لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم