چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا مختلف ہفتہ وار بازاروں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا مختلف ہفتہ وار بازاروں کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پارک انکلیو ون، ٹو اور تھری کا ہفتہ کے روز اچانک دورہ کیا۔ ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر اسٹیٹ، ڈی جی انفورسمنٹ، ڈی جی ورکس، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی سینی ٹیشن ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک انکلیو، اسلام آباد انتظامیہ کے اعلی افسران سمیت سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے پارک انکلیو ون، ٹو اور تھری موقع پر ہونے والی ڈویلپمنٹ، بیوٹیفکیشن، سینی ٹیشن، روڈ انفراسٹرکچر، سیوریج کا نظام اور پانی کی فراہمی کے بارے میں نہ صرف ذاتی طور پر دورہ کے دوران جائزہ لیا بلکہ پارک انکلیو کے رہائشیوں سے بھی انکے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وہ نہ صرف باقاعدگی کے ساتھ پارک انکلیو میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا خود دورہ کرکے جائزہ لیں گے بلکہ انکے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارک انکلیو کے مین گیٹ کو مزید جدید اور خوبصورت بنانے کے علاوہ، روڈز کی اپ گریڈیشن، پارکس کی اپ گریڈیشن، پلے گرانڈ اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ لائٹس کے نظام میں بہتری لاتے ہوئے پارک انکلیو کی خوبصورتی، ترقی خصوصا شاہرات کی اپ لفٹنگ، اپ گریڈیشن کے علاوہ پارک انکلیو میں سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پارک انکلیو میں ہر طرح کی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر قانون کے مطابق مسمار کرتے ہوئے غیر قانونی قابضین سے سی ڈی اے کی اراضی کو واگزار کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارک انکلیو سی ڈی اے کا ایک لینڈ مارک پراجیکٹ ہے جسکو کامیاب بنانے کیلئے سی ڈی اے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارک انکلیو ون، ٹو اور تھری میں ڈویلپڈ پلاٹس پر سائن بورڈز نصب کرکے پلاٹس نمبرز، سٹریٹس کے نام نمایاں طور پور پر آویزاں کئے جائیں۔ انہوں نے انوائرمنٹ ونگ کو پارک انکلیو میں باقاعدگی کے ساتھ دیدہ زیب، خوبصورت لینڈ سکیپنگ، بیوٹیفکیشن سمیت ماحول دوست پودے لگانے، پارکس کی حالت کو مزید بہتر کرنے کے علاوہ پارک انکلیو کے رہائشیوں کے بچوں کی تفریحی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پلے گرانڈ بنانے اور ان میں جھولے وغیرہ لگانے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے کو پارک انکلیو فیز ٹو کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفننگ دی گئی.
چیئرمین سی ڈی اے کو پارک انکلیو فیز تھری کے ترقیاتی کاموں پر بھی بریفننگ دی گئی۔ بریفننگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ پارک انکلیو فیز تھری میں بجلی کی تنصیبات کا کام دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا. اسی طرح بجلی کے پولز سمیت سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے جلد ہی ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے جائیں گے۔ بریفننگ دیتے ہوئے انہیں مزید بتایا گیا کہ پارک انکلیو میں سول ورک تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے جسکو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے پارک انکلیو فیز ون، ٹو اور تھری کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو دورہ کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پارک انکلیو کے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کیلئے فنانس ونگ فنڈز کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پارک انکلیو فیز تھری کے بانڈری والز کی تعمیر کے کام کا جلد آغاز کیا جائے اور پارک انکلیو میں بنیادی سہولیات کو فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ رہائشیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارک انکلیو میں سکول پلاٹس سمیت دیگر ایمینٹی پلاٹس سی ڈی اے کے قواعد و ضوابط کے مطابق متعار ف کرائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجعفرآباد اور پہلگام واقعے کی تحقیقات ضروری،مشترکہ کمیشن تشکیل دیا جائے،وزیر داخلہ جعفرآباد اور پہلگام واقعے کی تحقیقات ضروری،مشترکہ کمیشن تشکیل دیا جائے،وزیر داخلہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی مودی حکومت یاد رکھے ،پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارتی سیاستدان کی حکومت کو وارننگ پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، فواد چوہدری اور عدنان سمیع کے درمیان لفظی جنگ،دلچسپ جملے بازی ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی انڈس واٹر کمیشن نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے
پڑھیں:
چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی
چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ مختلف شہروں میں چینی 210 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ پشاور شہر میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا پاکستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم