سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون پر تیار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کریں، پروپیگنڈا ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہورہی، ہمیں معلوم ہے بی ایل اے کے لیڈر کون سے تیسرے ملک جاکر ڈکٹیشن لے رہے ہیں۔

گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے

وزیرداخلہ نے کہا کہ گزشتہ 3 دنوں میں ہم نے دہشت گردی کے 7 منصوبے ناکام بنائے، ہمارے ملک میں دہشت گردی کرنے والوں کو بھارت میں ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی کہہ چکے،  پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہیں، مگر مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کھل کر سامنے آگئی ۔ مودی سرکار ہندو مسلم فساد کو ہوا دے کر مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے میں مصروف ہے۔کشمیری مسلمانوں کو بدنام کر کے ان کے گھروں کو نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔ 

قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے میچ  میں ڈرامائی آغاز 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

مثالی صفائی انتظامات، عیدالاضحی پر زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانیوالے جوانوں کو سلام؛ محسن نقوی

سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی کا صفائی انتظامات میں بے پناہ تعاون پر شہریوں سے اظہار تشکر بھی کیا ۔ 

اسلام آباد میں 3 روز میں 2012 ٹن ریکارڈ آلائشیں و ویسٹ کو دیہی و شہری علاقوں سے اٹھایا گیا، آلائشوں اور ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گی، ڈورنز کے ذریعے صفائی اپریشن کی موثر مانیٹرنگ کی گئی۔ 

نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحی پر اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانے پر سی ڈی اے کی ستائش کی۔ 

 محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ عید کے تینوں روز پورے اسلام آباد میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے، مثالی صفائی پر سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور سالڈ ویسٹ کی فیلڈ  ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلائشیں بروقت اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا، پوری ٹیم  نے عید کے تینوں دن خدمت کو عبادت سمجھ  کر فرائض سرانجام دیئے۔ 

نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز سے متعلق حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ

محسن نقوی نے کہا کہ شہری شکایات پر فوری ایکشن کے ذریعے بہترین گورننس کی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا اداروں سے بے پناہ تعاون مثالی صفائی مہم کی کامیابی  بنا۔ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ عید پرامن گزری اور شہریوں نے محفوظ ماحول میں سنت ابراہیمی ادا کی اور عید کی خوشیاں منائیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی، جانفشانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں  بے مثال رہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جامع منصوبہ بندی کے باعث عید پر امن گزری، عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مصروف جوانوں کی فرض شناسی اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں، غم میں بدل گئیں

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر چیئرمین پی سی بی کی ثنا میر کو مبارکباد
  • ثناء میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور ملک کا نام روشن کیا ہے: محسن نقوی
  • ثناء میر کا کارنامہ قوم کی ہر بیٹی کے حوصلے کو بلند کرتا ہے:محسن نقوی
  • پانی ہماری ناگزیر ضرورت ،اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا(بلاول بھٹو)
  • بھارت غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ٹرمپ کی مصالحت سے انکاری ہے، بلاول بھٹو
  • مثالی صفائی انتظامات، عیدالاضحی پر زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانیوالے جوانوں کو سلام؛ محسن نقوی
  • بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی آبی دہشت گردی، یہ بات جذبات میں نہیں کہہ رہے، بلاول بھٹو
  • پانی ہماری ناگزیر ضرورت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
  • بحرین کے وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
  • پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات برقرار، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں