پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں وزیرِ اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
سٹی 42 : پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے شرکت کی۔
مسیحیوں کے روحانی پیشوا آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری رسومات ان کے آبائی شہربیونس آئرس میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئیں۔پوپ فرانسیس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے رسومات میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اس موقع پر آنجہانی پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ
چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،پوپ فرانسس امن اور محبت کیلئے مسلم رہنماؤں سے بھی قریبی روابط رکھے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چودھری سالک حسین پوپ فرانسس کی رسومات میں
پڑھیں:
پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینیں منسوخ کر دیں، مسافر پریشانی کا شکار
پاکستان ریلوے نے مسافروں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر 3 ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث سفر کے خواہشمند مسافر پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ
ترجمان ریلوے کے مطابق منسوخ کی جانے والی ٹرینوں میں خوشحال خان ایکسپریس، قرارقرم ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارقرم ایکسپریس کے مسافروں کو متبادل کے طور پر بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
ریلوے حکام کے اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ اچانک ٹرینوں کی منسوخی سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلوے خوشحال خان خٹک ایکسپریس شاہ حسین ایکسپریس قرارقرم ایکسپریس