ریاض:

سعودی عرب کی تیل کے علاوہ برآمدات 2024 میں 515 ارب ریال (137.29 ارب ڈالر) کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔

 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پیش رفت سعودی معیشت کا تیل پر انحصار ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

سعودی عرب کی غیر تیل برآمدات میں سال بہ سال 13 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی وژن 2030 کے آغاز کے بعد سے اس میں 113 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب نے حال ہی میں اپنے وژن 2030 منصوبے کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کی ہے جس کے مطابق مملکت نے 2024 میں 77.

6 ارب ریال (20.69 ارب ڈالر) کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی۔  

سعودی عرب نے دہائی کے اختتام تک ہر سال 100 ارب ڈالر کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارب ڈالر

پڑھیں:

امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر کا اسلحہ دینے کو تیار

امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں کے پیکیج کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے۔ مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مملکت کے دورے کے دوران اس کے باضابطہ اعلان کی تیاری کی جا رہی ہیں۔

 اس معاملے کی براہ راست معلومات رکھنے والے 6 ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں کے پیکیج کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مملکت کے دورے کے دوران کیا جائے گا۔

ہتھیاروں کے پیکیج کی پیشکش کی یہ خبر اس پس منظر میں سامنے آئی ہے جب سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ایک وسیع معاہدے کے حصے کے طور پر ریاض کے ساتھ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ناکام کوشش کی تھی جس میں سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی بات بھی کہی گئی تھی۔

بائیڈن کی تجویز میں چینی ہتھیاروں کی خریداری کو روکنے اور ملک میں بیجنگ کی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے بدلے مزید جدید امریکی ہتھیاروں تک رسائی کی پیشکش کی گئی تھی۔

وائٹ ہاؤس اور سعودی حکومت کے مواصلاتی دفتر نے اس خبر کے متعلق فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ ایک امریکی دفاعی اہلکار نے کہا صدر ٹرمپ کی قیادت میں مملکت سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دفاعی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • روڈ ٹو مکہ پروگرام: سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی
  • روڈ ٹو مکہ منصوبے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا
  • معروف فیشن ڈیزائنر کے خلاف اہلیہ عدالت پہنچ گئیں، نان نفقے کا مطالبہ
  • لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئیں
  • ٹرمپ کی سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کی پیشکش کا امکان
  • امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر کا اسلحہ دینے کو تیار
  • وژن 2030: سعودی عرب نے 2024 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، ریکارڈ کامیابیاں
  • آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں کامیابی کے بعد علی سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں