فرانس میں نمازی کا لرزہ خیز قتل، قاتل نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنوبی فرانس کے علاقے گارڈ کے گاؤں لا گرینڈ کومبے میں نمازی پر درجنوں بار چاقو سے حملہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی پولیس نے جنوبی شہر کی ایک مسجد کے اندر ایک مسلمان نمازی کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کی تلاش شروع کردی، جس نے موبائل فون پر مرنے والے شخص کی ویڈیو بنائی اور اسلام کی توہین کا نعرہ لگایا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنوبی فرانس کے علاقے گارڈ کے گاؤں لا گرینڈ کومبے میں نمازی پر درجنوں بار چاقو سے حملہ کیا گیا۔ ریجنل پراسیکیوٹر عبدالکریم گرینی نے بتایا کہ نمازی کا قاتل ہفتے کے روز بھی مفرور تھا۔ تفتیش کار اب اس قتل کو ایک ممکنہ اسلاموفوبیا جرم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ مبینہ مجرم نے وہ ویڈیو اپنے فون سے بنائی تھی، جس میں متاثرہ شخص کو اذیت میں روتے ہوئے دکھایا گیا۔
قاتل نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں قتل کو نہیں دکھایا گیا، بلکہ مسجد کے اندر سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے اس کی ویڈیو بنائی گئی تھی۔ اپنی فوٹیج میں قاتل نے ان کیمروں کو دیکھا اور یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا جو یقینی ہے۔ ایک اور ذرائع کے مطابق مشتبہ مجرم کی شناخت بوسنیائی نژاد فرانسیسی شہری کے طور پر کی گئی ہے، جو مسلمان نہیں ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا تھا، جب مسجد میں صرف 2 افراد (مقتول اور قاتل) موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
بالی ووڈ کی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً 3:30 بجے پیش آیا، جب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دیشا پٹانی کے بریلی میں واقع گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو حملہ آور موٹر سائیکل پر آتے ہیں، ان میں سے ایک شخص اداکارہ کے گھر کے باہر کئی گولیاں چلاتا ہے، جس کے بعد دونوں حملہ آور موقع سے فرار ہوجاتے ہیں۔ یہ ویڈیو نہ صرف بھارتی میڈیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر اداکارہ کی مداحوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ واقعے کے بعد بدنام زمانہ گینگسٹرز روہت گودارا اور گولڈی برار گینگ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی مبینہ وجہ دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی کی جانب سے گینگ کے روحانی پیشواؤں، پریمانند مہاراج اور انیرودھاچاریہ مہاراج کے بارے میں مبینہ طور پر توہین آمیز بیان تھا۔ پولیس اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔