سٹی42:   افغانستان  سے پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنے کے لئے آنے والے فارن فنڈڈ دہشتگرد پاک فوج کے جوانوں کے گھیرے میں آ کر چوہوں کی طرح مارے گئے۔ ایک رات میں  54 خارجیوں کا ایک  ہی معرکے میں صفایا ہو گیا۔

پاکستان آرمی کے جوانوں  نے شمالی وزیرستان مین افغانستان کی سرحد پر  دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج کو  ہلاک کر دیا۔ 

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

آئی ایس پی آر نے  25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات اور پھر 26 اور 27 اپریل کی رات کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز نکے آپریشنز کی تفصیل قوم کو بتائی ہے۔سکیورٹی فورسز کے چوکس جوانوں نے   25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات  پاکستان میں گھسنے کی جسارت کرنے والے خوارج کے اس بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت نوٹ کیا جو پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ نے افغان سرحد پر پاکستان میں گھسنے کی کوشش کے دوران مارے گئے دہشتگردوں کی تصویریں ریلیز کی ہیں۔  اس گرافک مواد میں سے کچھ یہاں پوسٹ کیا جا رہا ہے۔

لاہور: سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلوں میں بدنام زمانہ ملزمان مارے گئے

سکیورٹی فورسز نے مکمل تیاری کے ساتھ بروقت کارروائی کی اور  دراندازی کرنے والے گروہ کو تین اطراف سے گھیر کر ان  خوارج کی دراندازی کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

مؤثق  انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ خوارج اپنے ’غیر ملکی آقاؤں‘ کے ایما پر پاکستان میں بڑے پیمانے پر دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کر رہے تھے۔ 

گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

آئی ایس پی آر نے کہا، " ایسے وقت میں جب بھارت پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگا رہا ہے، خوارج کی یہ سرگرمیاں واضح کرتی ہیں کہ وہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔"

 یہ دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں کسی ایک کارروائی میں مارے جانے والے خوارج کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان میں نے والے

پڑھیں:

بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چمن میں پاک-افغان سرحد کے پاس کار پارکنگ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 6 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کرتے ہوئے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ 
بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ شرپسندوں کے مذموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب وفاقی  وزیرداخلہ  محسن نقوی  نے بھی پاک افغان چمن  بارڈر کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی  انسانی  جانوں  کےضیاع  پر  افسوس کا اظہار کیا۔

وفاقی  وزیرداخلہ  محسن  نقوی  نے جاں  بحق  افراد  کے  لواحقین  سے  دلی  ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام  تر  ہمدردیاں  جاں  بحق  افراد  کے  لواحقین  کے  ساتھ  ہیں، غمزدہ  خاندانوں  کے  دکھ  میں  برابر  کے  شریک  ہیں۔ معصوم  لوگوں  کو  نشانہ  بنانے  والے  درندے  کسی  رعایت  کے  مستحق  نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • خضدار:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • محسن نقوی کا خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • سی پیک کے تحت چلنے والے پراجیکٹ ایس ۔کے ۔ ہائیدروپاور اسٹیشن کے کمرشل آپریشن کا ایک سال
  • کیچ میں دھماکہ ‘ کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ‘ 5دہشت گرد ہلاک : خیبر پی کے ‘ 31فتنہ خوارج مارے گئے