یکم اپریل سے 41 ہزار سے زائد افغان باشیندوں کو چمن سے واپس بھیجا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
ڈی سی چمن کا کہنا ہے کہ اب افغانستان میں امن و امان قائم ہو چکا ہے، لہٰذا تمام افغان باشندوں کو بڑی خوشی کیساتھ اپنے ملک جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک 41 ہزار سے زائد افغان باشندے چمن بارڈر کے راستے واپس افغانستان جاچکے ہیں۔ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن بارڈر کے راستے جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے پاک افغان سرحد زیرو پوائنٹ پر افغان باشندوں کیلئے قائم کی گئی ود ہولڈنگ کیمپ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کیمپ میں تمام سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور افغان باشندوں کو فراہم کی جانے والی کھانے، پینے، علاج و معالجہ اور دیگر سہولیات اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ باقی علاقوں کی طرح چمن میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ افغانستان میں امن و امان کی قیام کے بعد تمام افغانیوں کو واپس اپنے ملک جاکر ملک کی آبادکاری اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ تین چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کو پاکستان میں ہر طرح کی سہولیات اور آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا۔ اب افغانستان میں امن و امان قائم ہو چکا ہے، لہٰذا تمام افغان باشندوں کو بڑی خوشی کیساتھ اپنے ملک جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کو عزت و وقار کے ساتھ واپس افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغان باشندوں کو انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔