محمد رفیق ڈار نے مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ امان اللہ خان ایک عظیم انقلابی رہنما تھے جنہوں نے اپنی انتھک سیاسی و سفارتی کوششوں اور پختہ سیاسی و نظریاتی سوچ سے کشمیر کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے اپنے سپریم کمانڈر امان اللہ خان کو ان کی 9ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے کے ایل ایف کے ترجمان محمد رفیق ڈار نے مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ امان اللہ خان ایک عظیم انقلابی رہنما تھے جنہوں نے اپنی انتھک سیاسی و سفارتی کوششوں اور پختہ سیاسی و نظریاتی سوچ سے کشمیر کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے امان اللہ خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کشمیر کاز کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید اشفاق مجید وانی، شہید شیخ عبدالحمید، شہید ڈاکٹر عبدالاحد گورو اور شہید شبیر صدیقی سمیت لبریشن فرنٹ کے درجنوں رہنمائوں اور ہزاروں کارکنوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت ہزاروں کشمیری آج بھی بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں نظربند ہیں۔ رفیق ڈار نے کہا کہ امان اللہ خان کی 9ویں برسی کے موقع پر جے کے ایل ایف اور اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے رہنما اور کارکنان انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امان اللہ خان نے کہا کہ کشمیر کی

پڑھیں:

امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کیلیے معطل کر دی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی سفارش پر ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی انتظامات کو مزید موثربنانے کیلیے کیا گیا ، انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا اطلاق پورے ضلع کوئٹہ میں کیا گیا۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی نے انڈینز کو ’1983 کی یاد دلا دی، مودی سمیت کرکٹ لیجنڈز کا خراجِ تحسین
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • خیرپور:فنکشنل لیگ کے تحت سانحہ درزا شریف کی 10ویں برسی کا انعقاد
  • غنی امان کی بازیابی کے لیے مظاہرہ
  • بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک
  • ملتان میں طلبا کا گیریژن کا دورہ، فوجی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
  • ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
  • امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل