لندن: پاکستانی ہائی کمیشن پربھارتی شرپسندوں کا حملہ، ایک شرپسند گرفتار،دیگر کی تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
لندن (نیوزدیسک) برطانیہ میں بھارتی شرپسند عناصر کا پاکستانی ہائی کمیشن پرحملہ ، کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے ، پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے برٹش پولیس سٹیشن میں ایف آر درج کروانے کے بعد لندن پولیس نے حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی شرپسندوں نے جمعے کو ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کے دوران عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت پر سرخ رنگ پھینکا تھا جب کہ نازیبا حرکات کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس نے جمعے کو 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے حملے کی تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے، لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی تھی۔تاہم اب بتایا جارہا ہےکہ ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ معاملہ برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے، ہائی کمیشن کو سکیورٹی فراہم کرنا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت برطانیہ سے اپیل ہے کہ ذمہ داران کو پکڑ کر سزا دی جائے۔
طیارے میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی گوادر کی پروازیں متاثر، تاخیر کا شکار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستانی ہائی کمیشن ہائی کمیشن پر
پڑھیں:
کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔