پاکستانی اہلسنت مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کیلئے عملی جہاد فرض ہونے کا فتویٰ کتنا مؤثر؟ کیا مفتیان کرام کا 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ کے ڈیڑھ سال بعد فتویٰ زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں؟ مسلم حکمران فاسق و فاجر ہی کیوں نہ ہو، وہ واجب الاطاعت ہے، اس عقیدے کو مانتے ہوئے جہاد فرض ہونے کے فتویٰ کی حیثیت؟ کیا مفتیان کرام کی جانب سے مسلم حکمرانوں کیلئے جہاد فرض ہونے کا فتویٰ 1400 سالہ عقیدہ سے بغاوت شمار ہوگی؟ مفتیان کرام کا فتویٰ آئیڈیالوجی کے خلاف اور آئیڈیا لوجی فتویٰ کے خلاف ہے؟ کیا مفتیان کرام کے فتویٰ کی حیثیت کاغذ کے پرزے سے زیادہ نہیں؟ مسلم معاشرے پر فتویٰ کا اثر صفر کیوں؟ اس صورتحال میں بھی جہاد فرض کا فتویٰ قابل ستائش کیوں؟ اسلام آباد میں فلسطین کانفرنس میں اہل تشیع مسلمانوں کو نمائندگی نہ دینے کی اصل وجہ؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف مذہبی اسکالر علامہ محمد امین شہیدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ محمد امین شہیدی امت واحدہ پاکستان کے سربراہ ہیں۔ انکا شمار ملک کے معروف ترین علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز میں ہوتا ہے، دلیل کیساتھ اپنا مؤقف پیش کرتے ہیں، خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا پر ٹاک شوز، مذاکروں اور مذہبی محافل میں شریک دکھائی دیتے ہیں۔ علامہ امین شہیدی اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ ملکی اور عالمی حالات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں، وہ اپنی تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے علامہ امین شہیدی کیساتھ پاکستانی مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کیلئے عملی جہاد کے فرض ہونے کے فتویٰ سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امین شہیدی جہاد فرض فرض ہونے کا فتوی

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور

— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔

واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے جارحیت کی تو 65ء سے بڑا نقصان اٹھائے گا، فضل الرحمن
  • مودی کا اعلان بتاتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے، مولانا فضل الرحمٰن
  • اقتدار کو تم جنت سمجھتے ہو مگر ہم اسے تمھارے لیے جہنم بنادیں گے، مولانا فضل الرحمان
  • علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کر دیے: شیخ وقاص اکرم
  • پہلگام حملے کے حوالے سے عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کا خصوصی انٹرویو
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
  • حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور