لاہور میں استحکام پاکستان اور یکجہتی افواجِ پاکستان کے عنوان سے پریس کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
مشترکہ پریس کانفرنس میں علمائے کرام نے کہا کہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران علماء نے ہندوستان کے جانب سے پھیلائے جانیوالے جھوٹے پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، خصوصاً پہلگام واقعے کو خود ساختہ قرار دیتے ہوئے اسے بھارتی سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں استحکام پاکستان اور یکجہتی افواجِ پاکستان کے عنوان سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔ کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علما کرام نے شرکت کی اور ملک کی سلامتی، خودمختاری اور افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔ علما کرام نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ موجودہ حالات میں پوری قوم کو سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران علماء نے ہندوستان کے جانب سے پھیلائے جانیوالے جھوٹے پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، خصوصاً پہلگام واقعے کو خود ساختہ قرار دیتے ہوئے اسے بھارتی سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا۔
علما کرام نے کہا کہ ہندوستان اس واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے اور سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان کیخلاف بیانات دینے کے بجائے اپنے سکیورٹی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی علمائے کرام نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا بروقت اجلاس بلانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پریس کانفرنس میں مفتی سید عاشق حسین، قاسم علی قاسمی، علامہ رشید ترابی، علامہ بدر منیر، لال مہدی، پروفیسر محمود غزنوی، چوہدری صغیر عباس ورک، پیر عثمان نوری، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، پیر جلیل شرقپوری، صاجزادہ مدثر حسین اور دیگر علما کرام شریک ہوئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پریس کانفرنس پاکستان کے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
فائل فوٹوڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نےلاہور میں بلدیاتی الیکشن کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے، جن میں 159 یونین کونسلز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں، 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں لاہور میں 274 یونین کونسلز تھیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاہور کی ابتدائی فہرست کے مطابق راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسل قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40 اور صدر کینٹ میں 29، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونین کونسل بنائی گئی ہیں۔
لاہور کے شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکتے ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست کو جاری ہوگی۔