ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی موقف کی قلعی خود بھارتی کل جماعتی کانفرنس اجلاس میں کھل چکی، واضح ہوگیا وہ مقبوضہ خطے میں اپنے تسلط کا دوام چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ پاکستانی عوام ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت خطے کے امن کے درپے، مقبوضہ کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے، بھارتی موقف کی قلعی خود بھارتی کل جماعتی کانفرنس اجلاس میں کھل چکی، واضح ہوگیا وہ مقبوضہ خطے میں اپنے تسلط کا دوام چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونیوالے حملے، بھارت کی جانب سے الزامات اور قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے جواب پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ عام یا نہتے لوگوں کا قتل ظلم ہے اور ظلم ہمیشہ قابل مذمت رہا ہے، جس کی قطعاً شرعی، قانونی یا اخلاقی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وطیرہ شروع سے بھارت کا رہا جس کا منہ بولتا ثبوت مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم ہے۔ مقبوضہ وادی میں لاکھوں کی بھارتی قابض فوج کے باوجود وہاں بھارتی سیاحوں کا مارا جانا خود اس کی اپنی ناکامی ہے جسے چھپانے کیلئے ہمیشہ کی طرح کوشاں ہے جو خطے کے امن کیلئے نہ صرف تشویشناک بلکہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تسلط کو دوام بخشنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور وہ اقدامات اٹھائے جائیں جس سے ملی وحدت و یکسوئی پیدا ہو، کامیابی و کامرانی اسی میں مضمر ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

وزیرداخلہ کی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

  سٹی 42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کی،سرمایہ کاروں کے تحفظ ،سرمایہ کاری کومحفوظ بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا ،ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے،پاکستان میں سرمایہ کاروں کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت نے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں،بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے ،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

اُنہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کر لی ہے،ہمارا دین اسلام امن و آتشی کا درس دیتا ہے،سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے۔

وفد نے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • وزیرداخلہ کی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • ملکی سالمیت، استحکام اور بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، انجمن امامیہ گلگت بلتستان
  • ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار، بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے: خواجہ آصف
  • قوم ملکی استحکام و دفاع کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے: عبدالخبیر آزاد 
  • مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طورپر تیار ہیں: ترجمان دفترخارجہ
  • بھارت کی آبی جارحیت خطرناک ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
  • بھارت کیساتھ تمام تعلقات منقطع، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،دفتر خارجہ
  • ”پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،“ ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ