وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر ورکر کو محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی بنیادی حق ہے۔

ایک بیان میں ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ محفوظ ورک پلیس معیشت کی ترقی اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ ورک پلیس پر تحفظ اور صحت یقینی بنانے کا عالمی دن ہمارے اندر شعور بیدار کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ کا ہدف دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1 لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور ملازمت کی جگہ کے تعین کا ٹارگٹ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ورکرز کی فلاح و بہبود، حفاظت اور صحت کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ورکرز کی عزت، صحت، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز تحفظ اور ورک پلیس اور صحت

پڑھیں:

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا: مریم نواز

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پورے پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا۔ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں اس سنگین بیماری کے خلاف شعور، احتیاط اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے، کینسر وہ خاموش قاتل ہے جو اکثر دیر سے تشخیص ہوتا ہے اور ہزاروں جانیں نگل لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی، گٹکا، پان، شراب اور ناقص طرزِ زندگی کینسر کے بنیادی اسباب ہیں، الحمدللہ، پاکستان کا پہلا “نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر”تیزی سے تعمیر ہو رہا ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر جلد ہی نا صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر میں کسی بھی سٹیج کے کینسر پیشنٹ کو انکار نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا ستھراپنجاب پروگرام ‘ ویشٹ ٹوویلیو پر اجیکٹ شروع : آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کا تجربہ کا میاب
  • جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کے لیے جدید اقدامات، پنجاب کو سرسبز بنانے کا عزم
  • ستھرا پنجاب پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے، مریم نواز: عالمی بنک، یورپی ممالک سرمایہ کاری کیلئے آمادہ
  • مریم نواز عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں، گورنر پنجاب
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا: مریم نواز
  • پنجاب میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق
  • مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس: 1200 دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
  • کوٹ رادھا کشن: 12 سالہ لڑکی کا قتل، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس
  • مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز