صبح ناشتے سے پہلے ایک عادت جو صحت کے لیے بیحد مفید ہے
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
صبح ناشتے سے پہلے اگر ایک بات کی عادت ڈال لی جائے تو وہ صحت کے لیے کئی فائدوں کا باعث کا بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناشتہ انسانی صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟
ماہرین کی ریسرچ کے مطابق صبح سب سے پہلے صرف ایک یا 2 گلاس پانی پینے سے بڑا فرق پڑ سکتا ہے اور یہ صحت کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔
صحت سے متعلق ایک ویب سائٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینے سے جسم کو ری ہائیڈریٹ کرنے، میٹابولزم کو بڑھانے، عمل انہضام کی قوت بخشنے میں مدد ملتی ہے اور یہ عمل توانائی اور کام پر توجہ مرکوز رکھنے کے عمل کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ یہ ایک سادہ قدم ہے جو آپ کو مزید چوکنا اور تروتازہ محسوس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
صحت کے ماہرین کہتے ہیں کہ جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو آپ کو آخری بار پانی پیے ہوئے کچھ گھنٹے گزر چکے ہوتے ہیں اس لیے رات بھر نیند کے دوران آپ کا جسم پسینے اور سانس لینے کے ذریعے پانی کھو دیتا ہے لہٰذا صبح کے وقت اس نقصان کو پورا کرنا ضروری ہے ۔
پانی پینا سب سے پہلے آپ کے جسم کو جاگنے اور دن کو توانائی کے ساتھ شروع کرنے میں مدد کرتا ہے۔
کچھ مطالعات بتاتے ہیں کہ ہائیڈریشن کا علمی فعل سے گہرا تعلق ہے۔
مزید پڑھیے: صبح کتنے بجے ناشتہ کرنا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟
ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کم ہائیڈریشن لیول والے شرکا کے علمی فعل میں بھی 2 سال کی مدت میں زیادہ کمی آئی ہے۔
پانی یا دیگر سیالوں کے بہت سے افعال میں سے ایک فعل صحت مند ہاضمہ کو فروغ دینا ہے۔ اجابت کو نرم کرنے اور اس کے گزرنے کو آسان بنانے کے لیے جسم کو سیالوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ سیال فائبر کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ خاص طور پر اگر کوئی قبض کا شکار ہو تو وہ اپنے صبح کے معمولات میں ایک گلاس پانی شامل کرکے واضح فرق محسوس کرسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہائیڈریشن گردوں کے صحت مند کام کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے اور گردے کی پتھری کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ گردوں کو پیشاب کے ذریعے فضلہ کے اخراج کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر پانی کی کمی ہو تو خون میں فضلہ جمع ہو کر گردوں تک نہیں پہنچ سکتا۔
صبح کے وقت پانی پینے سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خوراک بلڈ پریشر کو کم کرنے کا باعث بنتی ہے کیونکہ یہ اضافی سوڈیم کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
مزید پڑھیں: ناشتے میں چا کلیٹ کھائیں، وزن گھٹائیں
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح 9 بجے سے اپنے دن کو پہلے گرم چائے، سبز جوس یا ایک بڑے گلاس پانی کے ساتھ شروع کرنا مناسب ہائیڈریشن کے لیے ایک طاقتور ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ صرف پانی ہی نہیں ہونا چاہیے بلکہ چائے، جوس یا پانی سے بھرپور مشروبات کو ناشتے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پانی کی اہمیت صحت ناشتے سے پہلے پانی نہار منہ پانی پینا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پانی کی اہمیت ناشتے سے پہلے پانی نہار منہ پانی پینا صحت کے لیے سکتا ہے سے پہلے کرتا ہے ہے اور ہیں کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندے کے لیے اُن کے پاس آتے تھے۔امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں 126 دن کا دھرنا دیا جس سے معاشی نقصان ہوا۔نائب وزیراعظم نے کہاکہ اگر کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اس کو یہ حق نہیں کہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف بہترین کام کیا بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بارڈر کھولے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت نے سو سے زائد مجرم رہا کیے، سرحدیں کھولیں اور تیس چالیس ہزار طالبان اندر آ گئے پھر سے زندہ ہو گئے۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ اُن کا یہ فیصلہ بہت افسوس ناک تھا، سرحدیں نہیں کھولنی چاہئیں تھیں۔