پولیس کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور اسے آبادی سے دور لے جا رہا تھا، اس دوران دھماکہ ہوا، جبکہ لوگوں کے رش کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل کے ٹرک کو آگ لگنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی، جبکہ پولیس افسران سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد افراد کی تشویشناک ہے۔ جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی، اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹرک پیٹرول ترسیل کرنے والی تھی، تاہم خالی تھی اور بازار کے ایک گیراج میں گاڑی پر کام ہو رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ آگ لگنی کی وجہ اسپارک ہوسکتی ہے اور جب گاڑی میں آگ لگی تو ڈرائیور نے آبادی سے دور میدان میں گاڑی کو منتقل کر دیا اور لوگ گاڑی کے قریب جمع ہوگئے۔ اس دوران گاڑی کی پیٹرول کی ٹینکی پھٹ گئی اور رش کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد موقع پر ہی جھلس کر ڈرائیور کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، جو آگ کے باعث جھلس گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پہلا واقعہ قصبہ کالونی نمبر 2 میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت عبدالخالق کے نام سے کی گئی ہے جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کی وجوہات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

دوسرا واقعہ سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی کے علاقے میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے 40 سالہ نوید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈیفنس فیز 6 میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئروکیل جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • امریکی نوجوان سائبر اٹیکرز کے نشانے پر کیوں؟
  • قطر کا 3 ہزار سے زائد افغان مزدروں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
  • ٹیوٹا نے ’کرولا کراس ‘کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کمی کر دی
  • چین: شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک، 80 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑےکا قاتل پکڑا گیا، اعتراف جرم بھی کرلیا
  • بھارتی فوج کی گاڑی بڑی چٹان تلے دب کر تباہ؛ کرنل سمیت 2 افسران ہلاک اور 3 زخمی
  • بھارت کی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والی اداکارہ گرفتار
  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد زخمی
  • چائنہ پورٹ پر جوڑے کا قتل، کراچی پولیس گوجرانوالہ پہنچ گئی، 4 افراد گرفتار