WE News:
2025-06-12@22:56:50 GMT

سوزوکی کلٹس کے مختلف ویریئنٹس کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

سوزوکی کلٹس کے مختلف ویریئنٹس کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کے سستے ورژن کی قیمت اب 4.23 ملین روپے جبکہ ٹاپ آف لائن ویریئنٹ کی قیمت 4.6 ملین روپے سے زیادہ ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر (Suzuki Cultus VXR) کی قیمت میں 3 لاکھ 72 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 42 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گی جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 38 لاکھ 58 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل (Suzuki Cultus VXL)  کی قیمت میں 72 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد گاڑ ی کی قیمت 43 لاکھ 16 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ ا سے قبل یہ گاڑی 42 لاکھ 44 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی ۔

سوزوکی کلٹس اے جی ایس (Suzuki Cultus AGS) کی قیمت بھی 72 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 46 لاکھ 18 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 45 لاکھ 46 ہزار ورپے  میں فروخت کی جارہی تھی۔

پاک سوزوکی کی 1000 سی سی کار بہترین ایندھن کی معیشت، ایک وسیع، جدید اندرونی، آسانی سے دستیاب پرزے، مضبوط ڈیلرشپ نیٹ ورک، اور اچھی ری سیل ویلیو کے باعث مشہور ہے۔

مزید پڑھیے: سوزوکی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

تاہم کمپنی نے مشہور ہیچ بیک میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا۔ قیمتوں میں بڑے اضافے کے ساتھ تمام ویریئنٹس میں نئی حفاظتی خصوصیات متعارف کروائی گئی ہیں۔ کاروں کے پچھلے ماڈلز میں طویل راستوں پر شور والا کیبن، اوسط پینٹ سمیت کچھ مسائل تھے ۔

نئی تبدیلیوں کے تحت سوزوکی کلٹس کو کئی نئی خصوصیات سے لیس کیا گیا ہے جس کا مقصد مسافروں کی حفاظت اور ڈرائیونگ کے آرام کو بڑھانا ہے۔

کلٹس میں نئی خصوصیات

اپ گریڈ شدہ کلٹس اب کئی اہم حفاظتی اضافوں کے ساتھ آئی ہے جس کا مقصد مسافروں کے تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔ نئی خصوصیات میں ریئر سینٹر سیٹ بیلٹ، ریئر ہیڈ ریسٹرینٹس، اسپیڈومیٹر پر ڈسپلے کے ساتھ ڈرائیور سیٹ بیلٹ وارننگ بزر، چائلڈ سیٹ اینکر گارنش، اور چائلڈ سیٹوں کی محفوظ تنصیب کے لیے ISO-FIX چائلڈ سیٹ اینکرز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیسلا  کو پھر مسئلہ: بی وائی ڈی نے ماڈل 3 کی ٹکر پر کم قیمت گاڑی لانچ کردی

اس کے علاوہ سامنے والی سیٹ بیلٹس اب پری ٹینشنرز سے لیس ہیں اور اچانک رکنے کے دوران اضافی حفاظت کے لیے فورس لیمرز ہیں۔

 VXR ویریئنٹ، جو پہلے کچھ اہم حفاظتی ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گیا تھا، کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے اور اب یہ ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز، ایک اینٹی لاک بریکنگ سسٹم  (ABS) اور 60:40 اسپلٹ فولڈنگ ریئر سیٹیں پیش کرتا ہے تاکہ حفاظت اور عملییت دونوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

علاوہ ازیں سوزکی نے اپنی معروف گاڑی سوئفٹ کی قیمت میں 80 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح اس گاڑی کی نئی قیمت 44 لاکھ 16 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ پہلے یہ گاڑی 43 لاکھ 36 ہزار روپے میں  فروخت کی جارہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک سوزوکی سوزوکی کلٹس سوزوکی کلٹس کی قیمت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک سوزوکی فروخت کی جارہی تھی ہے جس کے بعد کی قیمت میں ہزار روپے یہ گاڑی گئی ہے گیا ہے

پڑھیں:

وفاقی بجٹ ، اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 1لاکھ24 ہزار کی سطح عبور کرگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر) مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے بعد پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بینک وقت دو تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 1لاکھ24ہزار کی سطح عبور کر کے بند ہوا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران124,588پوائنٹس کو چھونے کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 226 ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ہوا جبکہ 59.20 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق بجٹ میں کیپیٹل گین ڈیوڈنڈ پر شرح 15 فیصد برقرار رکھے جانے اور حکومت کی جانب سے بڑے ٹیکس اقدامات نہ کیے جانے پر مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے کاروباری روز سرمایہ کاروں بجٹ میں بڑے ٹیکس اقدامات نہ ہونے پر مثبت ردعمل ظاہر کیا جس کے نتیجے انڈیکس 124,588پوائنٹس پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا کاروباری سیشن کے دوران آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں بھرپور خریداری کا رجحان رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس2328 پوائنٹس کے اضافے 124,352.68 کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔اسی طرح 729پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس37ہزار 631پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 76ہزار160پوائنٹس سے بڑھ کر 77ہزار327 پوائنٹس پر جا پہنچا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 226ارب27کروڑ49لاکھ46ہزار106روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹیلائزیشن14994ارب 45کروڑ 57 لاکھ 80ہزار184روپے ہو گیا۔بدھ کو مارکیٹ میں 46ارب روپے مالیت کے1ارب 4کروڑ11 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 21ارب روپے مالیت کے59کروڑ29لاکھ52ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر478کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے 283کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،157میں کمی اور38کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پرویز احمدکمپنی ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،سوئی سدرن گیس ،پی آئی ایہولڈںگ کمپنی اور فوجی فوڈز لمیٹڈ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے رفحان میز پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو117.58 روپے بڑھ کر 9830.52روپے ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی بجٹ ، اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 1لاکھ24 ہزار کی سطح عبور کرگیا
  • پشاور، بجٹ پیش ہوتے ہی چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • بجٹ آتے ہی  پختونخوا میں مہنگائی کا طوفان
  • بجٹ پیش ہوتے ہی چینی مہنگی: 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • پشاور: بجٹ پیش ہوتے ہی چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں 14 لاکھ روپے تک کااضافہ ،عوام کے لیے بری خبر آگئی
  • بجٹ 26-2025: سوزوکی آلٹو کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی؟
  • بجٹ 26-2025 میں تنخواہ داروں کیلئے ریلیف کا اعلان
  • تنخواہ داروں کے لیے خوشخبری، حکومت نے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا
  • ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا