آصف زرداری نے ارسا ایکٹ پر دستخط کرکے سندھ کے پانی کا سودا کیا، حلیم عادل شیخ
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
دھرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ پوری سندھ کی ایک ہی آواز ہے کہ دریائے سندھ پر متنازعہ کینال منصوبوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے، دریائے سندھ کا پانی سندھ کی زندگی کی ضمانت ہے اور اگر کسی نے عوام کی زندگی چھیننے کی کوشش کی تو سخت ردعمل آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ملیر میں جاری وکلا برادری کے دھرنے میں شرکت کی۔ وہ گلشن حدید لنک روڈ پر متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف احتجاج میں پی ٹی آئی رہنماں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی سینیئر رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ دھرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے سندھ بھر کی وکلا برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبے کے ایک نہایت اہم مسئلے پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے وکلاء پر گزشتہ دنوں پولیس کی جانب سے کی گئی پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری ثابت قدم ہے اور اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ارسا (انڈس ریور سسٹم اتھارٹی) ایکٹ پر دستخط کر کے سندھ کے پانی کا سودہ کیا، جبکہ تحریک انصاف کے دور میں یہی ایکٹ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے پاس لایا گیا تھا مگر انہوں نے سندھ کے مفادات کا سودا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار کی لالچ میں سندھ کے وسائل کو بیچ دیا ہے، مگر اب صوبے کی عوام بیدار ہو چکی ہے اور مزید دھوکہ برداشت نہیں کرے گی۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ آج کا سی سی آئی اجلاس وکلا برادری کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے، عوام اب کسی دو نمبر فیصلے کو قبول نہیں کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پوری سندھ کی ایک ہی آواز ہے کہ دریائے سندھ پر متنازعہ کینال منصوبوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے، دریائے سندھ کا پانی سندھ کی زندگی کی ضمانت ہے اور اگر کسی نے عوام کی زندگی چھیننے کی کوشش کی تو سخت ردعمل آئے گا۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ گزشتہ سترہ سال سے پیپلز پارٹی نے سندھ کے وسائل کی لوٹ مار کی ہے اور اب عوام نے اس جماعت کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی زرداری مافیا کی ایک عوام دشمن جماعت بن چکی ہے اور آئندہ انتخابات میں سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہو جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حلیم عادل شیخ نے دریائے سندھ پیپلز پارٹی وکلا برادری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی زندگی انہوں نے سندھ کی سندھ کے ہے اور کہا کہ
پڑھیں:
ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔