9 مئی کے کیسز کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
9 مئی کیسز کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ اب تک انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو موصول نہیں ہوا.
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ عدالتی حکم رواں ہفتے عدالت پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد چار ماہ کا پیریڈ شروع ہوگا.
آرڈر انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انچارج لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شہباز رضوی کے توسط سے ٹرائل کورٹس پہنچے گا، پنجاب کی دس عدالتوں میں نو مئی کے 90 مقدمات زیر سماعت ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل کی طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کر دے، پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے ہو پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے دراندازی مکمل بند ہونی چاہیے کیونکہ دہشت گردی پر پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے اور دہشت گردی کی روک کے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں لیکن یہ ملک نیازی لاء کے تحت نہیں چل سکتا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے لوگ سمجھتے ہیں وفاقی حکومت مخلص ہے جہاں ضرورت ہو ہم طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں، ہم نے اس مٹی کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔