پاک فوج کے ہوتے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرأت نہیں کرسکتا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ہوتے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔
استنبول میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ افواج پاکستان اکیلی نہیں اس کے ساتھ 25 کڑور عوام ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نریندر مودی گجرات کا قصاب ہے، جس کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، بھارت کی عالمی دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں، کینیڈا اور امریکا کہہ چکے ہیں کہ بھارتی دہشت گرد ان کے ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے آبی دہشتگردی کی تو بھارت میں آگ کا دریا، خون کا سمندر بہا دیں گے، ہم دشمن کو گرانا بھی جانتے ہیں اور گرا کر چائے پلانا بھی جانتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔