Daily Ausaf:
2026-06-03@08:08:39 GMT

بھارت، سن لے! کسی غلط فہمی میں نہ رہنا

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

تمہاری چالاکیاں، سازشیں اور مکاری اب بے نقاب ہو چکی ہیں۔ پہلگام کا حالیہ ڈرامہ تمہاری اسی گھسی پٹی روش کا نیا روپ ہے۔ اصل نشانہ سندھ طاس معاہدہ تھا، جسے تم نے واقعے کے فوراً بعد معطل کرنے کی کوشش کی۔ مگر تمہاری ہر چال، ہر جھوٹ اور ہر سازش مصنوعیت اور فریب میں لپٹی ہوئی ہے۔ پاکستان دشمنی کے جنون میں تم نے عقل و دانش کی تمام حدیں پامال کر دی ہیں۔
پاکستان، جو گزشتہ دو دہائیوں سے خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہزاروں جانوں کی قربانی دے چکا ہے۔ ہم نے اپنے شہیدوں کے خون سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیا ہے۔ اپنی ہی سرزمین پر خون اور آگ کا کھیل سہہ کر ہم نے امن کے چراغ جلائے ہیں۔ تمہاری ناپاک خواہشوں کے باوجود پاکستان آج اقوامِ عالم میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب جدوجہد کی ایک درخشاں مثال بن چکا ہے۔
بھارت، تمہاری تاریخ پاکستان دشمنی، سازشوں اور ریشہ دوانیوں سے بھری پڑی ہے۔ تقسیم ہند سے لے کر آج تک تم نے پاکستان کے وجود کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ 1948، 1965 اور 1971 ء کی جنگیں ہوں یا کارگل کی مہم جوئی، ہر بار تمہیں شکست اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔ 1971 ء میں بے شک تم نے مکاری سے ہماری جغرافیائی وحدت کو نقصان پہنچایا، مگر تمہارا اکھنڈ بھارت کا خواب آج بھی ادھورا ہے اور ان شا اللہ قیامت تک ادھورا ہی رہے گا۔
تمہاری سات سسٹر ریاستیں آج علیحدگی کی آگ میں سلگ رہی ہیں۔ ناگا لینڈ، میزورم، منی پور اور آسام میں آزادی کی تحریکیں تمہاری نیندیں حرام کر چکی ہیں۔ چین ڈوکلام میں تمہیں گھیر چکا ہے، اور سلیگوری کاریڈور تمہارے لئے ’’چکن نیک‘‘ کی طرح نازک گردن بن چکا ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ تمہارے تعلقات انتہا درجے کی کشیدگی کا شکار ہیں۔ حال ہی میں ڈاکٹر یونس کے چینی دورے میں دیئے گئے بیانات نے تمہاری خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو اور بے نقاب کر دیا ہے۔
خالصتان تحریک جس قوت سے امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں پنپ رہی ہے، وہ تمہاری ریاستی سلامتی کے لئے مستقل خطرہ بن چکی ہے۔ امریکہ میں خالصتان ریفرنڈم تمہارے لئے ڈرانا خواب بن چکا ہے، اور دنیا تمہاری اقلیت دشمن پالیسیوں سے اچھی طرح واقف ہو چکی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد، تم نے جس طرح کشمیری مسلمانوں کی شناخت، ثقافت اور مذہبی ورثے کو مٹانے کی ناپاک کوشش کی ہے، وہ اندرونی بغاوت کے شعلوں کو مزید بھڑکا چکی ہے۔ مسلمانوں کی وقف املاک پر ناجائز قبضے اور تاریخی ورثے کی پامالی سے تم سمجھتے ہو کہ کشمیری تمہیں قبول کر لیں گے؟ یہ تمہاری سب سے بڑی بھول ہے۔ ظلم کی بنیاد پر کبھی اقتدار قائم نہیں ہوتا۔
اپنی داخلی کمزوریوں اور بڑھتے ہوئے علیحدگی پسند رجحانات سے توجہ ہٹانے کے لیے تم پہلگام جیسے ڈرامے رچاتے ہو۔ جب بھی کوئی عالمی اہم شخصیت بھارت کا دورہ کرتی ہے، تم پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی خود ساختہ سازش گھڑ لیتے ہو۔ یہ سب دنیا دیکھ رہی ہے۔ پہلگام واقعہ بھی اسی مکارانہ حکمت عملی کا حصہ تھا۔ تم بھول گئے کہ اب پاکستان وہ نہیں جو دو دہائیاں قبل تھا۔
سندھ طاس معاہدہ، جس کی بنیاد بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں پر ہے، تمہاری کسی یکطرفہ خواہش یا سازش سے ختم نہیں ہو سکتا۔ پانی روکنے کے خواب دیکھنے والے یہ سمجھ لیں کہ یہ کوئی نل کا کنکشن بند کرنے جیسا کام نہیں۔ دریاوں کا رخ موڑنے کے لیے تمہیں برسوں کی مہنگی اور پیچیدہ انجینئرنگ درکار ہے۔ اور اگر تم نے ایسا کوئی اقدام کیا تو پاکستان اپنے سفارتی، قانونی اور دفاعی حقوق کو پوری طاقت سے استعمال کرے گا۔ دریائوں پر ناجائز قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
جہاں تک دہشت گردی کے الزامات کی بات ہے، دنیا اب بھارت کے چہرے پر پڑا نقاب ہٹا چکی ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت کو سرکاری دہشت گرد قرار دیا۔ امریکہ میں سکھ رہنما کا قتل، قطر میں پکڑی گئی بھارتی سازش اور پاکستان میں کلبھوشن یادیو جیسے بھارتی جاسوس کی موجودگی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد ہیں۔
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑی ہے، وہ دنیا کے کسی بھی ملک کے لیے ایک مثال ہے۔ صرف فوج ہی نہیں، بلکہ پولیس، رینجرز، ایف سی، حساس ادارے اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی بے شمار قربانیاں دیں۔ ہر گلی، ہر محلہ، ہر خاندان میں کوئی نہ کوئی ایسا ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جان قربان کی ہے۔ یہی قربانیاں آج پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قلعہ بناتی ہیں۔
پاکستان کی افواج نے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ہے بلکہ دہشت گردی اور گوریلا جنگ کے چالوں میں مہارت حاصل کر کے اپنی دفاعی حکمت عملی کو مزید مضبوط کر لیا ہے۔ اب ہماری فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے بھرپور اعتماد، جرات اور مہارت سے لیس ہیں۔
ہمیں اپنی فوج، پولیس، ایجنسیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام پر فخر ہے۔ ہماری ایٹمی صلاحیت، ہمارا قومی اتحاد اور ہمارا جذبہ قربانی ہمیں ناقابل شکست بناتا ہے۔ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ پاکستان کی قوم اپنی سرزمین کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ کوئی دشمن ہماری آزادی اور خودمختاری پر میلی آنکھ ڈالنے کی جسارت نہیں کر سکتا۔ اس لئے کسی غلط فہمی میں نہ رہنا مودی سرکار ۔
خونِ دل دے کر نکھاریں گے رخ برگِ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دہشت گردی کے خلاف کے لیے چکا ہے چکی ہے

پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی