پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تاہم تین روز کے دوران 536 پاکستانی واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی شہری اپنے ملک چلے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی واپسی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں، دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے اور کھیت خالی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
چین کا انسداد دہشتگردی کے مؤقف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان
اتوار کو 236 پاکستانی انڈیا سے واپس اپنے ملک پہنچے جبکہ پاکستان سے 115 بھارتی شہری واپس اپنے ملک چلے گئے ہیں، گزشتہ تین روز میں مجموعی طور پر 536 پاکستانی بھارت سے واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی واپس چلے گئے ہیں۔
دونوں ملکوں کے مابین حالیہ کشیدگی کی وجہ سے ایسے پاکستانی جن کی شادی بھارت میں ہوئی ہے یا وہ پاکستان چھوڑ گئے تھے اور ان دنوں واپس پاکستان آئے تھے یا پھر ایسے بھارتی شہری جن کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے ، ان کے یہاں بچے ہیں اور وہ ان دنوں واپس بھارت اپنے خاندان سے ملنے یا کسی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے ان کی واپسی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
لندن ، پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث ایک شخص گرفتار
وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایسے بھارتی شہری جن کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ پاکستان میں رہتے ہیں، ان کے پاس پاکستان کا لانگ ٹرم ویزا ہے لیکن وہ ان دنوں انڈیا میں موجود تھے انہیں پاکستان واپسی کے لئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ بھارت پر منحصر ہے کہ وہ بھارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو واپس پاکستان آنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں، اٹاری بارڈر میں کئی ایسی فیملیز خاص طور پر خواتین موجود ہیں جو خود تو بھارتی ہیں لیکن ان کے شوہر اور بچے پاکستانی ہیں۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
اسی طرح واہگہ بارڈر پر ایسی خواتین واپس بھارت جانے کی منتظر ہیں جن کے بچے اور شوہر انڈین ہیں لیکن وہ خود پاکستانی ہیں۔علاوہ ازیں جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے بارڈر ایریا میں کسانوں کو کھیت خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف ) انڈیا نے امرتسر، ترن تارن، فیروز پور اور فاضلکا اضلاع کے دیہاتوں میں اعلان کروایا ہے کہ مقامی کسان پاک-انڈیا زیرو لائن کے قریب اپنے کھیت 48 گھنٹوں میں خالی کر دیں۔
بھارتی کسان ان دنوں گندم کی کٹائی کر رہے ہیں لیکن بی ایس ایف نے خبردار کیا ہے کہ 48 گھنٹے بعد بھارتی حدود میں لگائی گئیں فینس کے دروازے بند کردیے جائیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی
ادھر لاہور، سیالکوٹ، نارووال، قصور سمیت دیگر اضلاع کے سرحدی علاقوں میں زندگی معمول پر ہے، بارڈر ایریا میں رہنے والے بہادر اور جفاکش کسان معمول کےمطابق اپنے روزہ مرہ کے امور سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بھارتی شہری
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی، عظمی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی،پاکستان کا نوجوان بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ جمعہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ''بنیان مرصوص'' میں تاریخی فتح قوم کو دلائی،پوری دنیا پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ وار قابلیت کی معترف ہے،وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی،پاکستان کا نوجوان بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی بہترجنگی حکمت عملی کی بدولت بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا، پاکستان کے آرمی چیف کو امریکی صدر نے کھانے کی دعوت پر بلایا جوکہ اعزاز کی بات ہے۔(جاری ہے)
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی شدید ڈپریشن کے عالم میں فیلڈ مارشل کیخلاف پروپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور انکا سوشل میڈیا اداروں کے سربراہان کیخلاف پروپیگنڈہ مہم کو لیڈ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے سواکوئی کام نہیں کیا اورآج انہیں قانون کی حکمرانی یاد آرہی ہے،9مئی کے سازشی کرداروں اور سہولت کاروں کو عدالت کی جانب سے سزائیں ہورہی ہیں یہی قانون کی حکمرانی ہے۔