کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج احتجاج کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک:کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔
ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کا کروڑوں اور اربوں کا مال خراب ہورہا ہے،ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ آج دوپہر 3 بجے ٹرک اسٹینڈ سے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹرز نے
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
پشاور:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کے دوران کہا کہ متحدہ ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمدسہیل آفریدی نےگورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی، جہاں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال اور عوامی فلاحی منصوبوں سمیت صوبے کی ترقی وخوش حالی سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حقوق سے متعلق مشاورت بھی کی گئی اور متحد ہوکر وفاق سے این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ صوبہ اور اپنے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر مشترکہ آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، متحد ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔
Tagsپاکستان