کراچی:

شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی غازی گوٹھ میں صدوق میں ایک خاتون کی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر غازی گوٹھ شیل پیٹرول پمپ والی گلی میں ایک صندوق سے 60 سالہ خاتون کی لاش ملی۔ 

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے بعدازاں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ 

مزید پڑھیں: کراچی؛ تالاب سے نوجوان کی لاش برآمد، پانی کی بالٹی میں ڈوب کر کمسن بچی جاں بحق

جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش 2  روز پرانی لگتی ہے خاتون کی جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ، خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل گیا ہے، خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد مزید تفصیلات ملیں گی۔

 جاں بحق ہونے والی خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے سردخانے منتقل کر دی ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خاتون کی لاش

پڑھیں:

کمالیہ ، 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی سوا روپے فی کلو اور 50 روپے من فروخت ہونے لگی

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)پنجاب کے علاقے کمالیہ میں 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی سوا روپے فی کلو اور 50 روپے من فروخت ہونے لگی، عیدالاضحیٰ کے باعث سبزی منڈیاں بند ہونے سے کمالیہ شہر میں ہی کاشت کاروں اور دکانداروں کو بھنڈی ایک روپے فی کلو میں بیچنی پڑ رہی ہے لیکن ایک روپے کلو میں بھی بھنڈی نہیں بک رہی۔تاجروں کا کہنا ہے کہ عید پر کھیت سے منڈیوں تک فراہمی رکنے سے بھنڈی کی قیمت گری۔

بھنڈی کی قیمت گرنے سے کاشتکاروں اور آڑھتیوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔اس کے علاوہ کمالیہ سے روزانہ کی بنیاد پر دوسرے شہروں کو جانے والی بھنڈی کی 300 کے قریب گاڑیاں بھی نہیں جاسکیںجس کے باعث کمالیہ کی سبزی منڈی میں بھنڈی کی قیمت 50 روپے من تک گر گئی اور چند دن قبل تک 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں سوا روپے کلو ہوگئی۔

(جاری ہے)

کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بھنڈی 48گھنٹوں بعد خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے اور دوسرے شہروں میں برف لگا کر اسے پیک کرکے بھیجا جاتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اشیا خورونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔پنجاب بھر میں ٹماٹر،پیاز،دھنیا،پودینہ،لیموں،لہسن،ادرک،مرچ،آلو سمیت دیگر سبزیاں سستی ہوگئیں تھیں۔ مریم نواز کی ہدایت پر سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ میں بہتری آئی اورعید کے لئے زیادہ سبزیاں پہنچ گئیں تھیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آلو،پیاز کے 30اضافی ٹرک،ٹماٹر کے 13،ادرک کے 2،لہسن کے 6، ہری مرچ کے 7اورلیموں کے 3ٹرک پہنچ گئے تھے۔دال چنا،ماش،مسور،کالاچنا،بیسن اوردیگر دالوں کے نرخ میں بھی 30روپے تک کمی ہوئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 9ضروری سبزیوں کے کم نرخ برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیااورپرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اوردیگر انتظامیہ کو نرخوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت: سٹی اسپتال میں پولیس اور ملزم میں فائرنگ کا تبادلہ، خاتون جاں بحق
  • نوجوان پر تشدد کا معاملہ: سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر پروسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری
  • خیرپور: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کردیا
  • رحیم یار خان میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق، میاں بیوی گرفتار
  • کراچی: ملیر جیل سے فرار مزید 3 قیدی پکڑے گئے
  • کمالیہ ، 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی سوا روپے فی کلو اور 50 روپے من فروخت ہونے لگی
  • سانحہ چکرا گوٹھ: ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما سمیت دیگر کیخلاف پولیس وین حملہ کیس کا فیصلہ پھر مؤخر
  • رحیم یار خان، 13 سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق
  • کراچی، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، تین زخمی ڈاکو گرفتار
  • کراچی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پولیس اہلکار جاں بحق