عالمی بینک کی پاکستان کیلیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کے لیے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔
عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔
اسی طرح، خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے لیے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملین ڈالر کی عالمی بینک کی منظوری
پڑھیں:
آئی ایم ایف کا قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر 344 ارب کے اضافی اخراجات پر تحفظات کا اظہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر مختلف دفاع، آئی پی پیز اور دیگر مدوں میں 344 ارب روپے کی گرانٹس دینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ان اخراجات کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 344 ارب 64 کروڑ روپے اضافی خرچ کیے ہیں، بجلی کے شعبے میں آئی پی پیز کو 115 ارب روپے کی گرانٹ دی گئی، دفاعی اخراجات کے لیے 59 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری طلب کی گئی۔ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لیے 14 ارب روپے جاری کیے گئے، انسداد دہشت گردی کے لیے فوج کو 23 ارب روپے کی گرانٹ دی گئی، ٹیکنالوجی اپ گریڈ کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری لی جائے گی۔ اسی طرح ریکوڈک منصوبے کے لیے 3.7 ارب روپے کی اضافی رقم جاری کی گئی، ایس آئی ایف سی کے لیے 52 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی، ارکانِ پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 7 ارب روپے جاری کیے گئے، ایف بی آر کو مختلف مد میں 6 ارب روپے کی گرانٹس دی گئیں جن میں عدالت عظمیٰ، ہائیکورٹ، وزارت داخلہ سمیت دیگر محکموں کے اخراجات شامل ہیں۔