Daily Pakistan:
2025-04-29@10:32:33 GMT
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے، پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ مارچ میں طے پا گیا تھا، اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے قرض کی اگلی قسط ملے گی۔
پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
آئی ایم ایف کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کا بھی 1.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2025ء) مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی، وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔