عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی بینک نے پاکستان کےلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کےلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔عالمی بینک کے مطابق رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کےلئے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کےلئے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔
" بھارت دنیا میں تنہاء رہ گیا، مودی استعفیٰ دے"بی جے پی میں ہی بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف بڑی آواز بلند ہوگئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ملین ڈالر کی کی منظوری دی عالمی بینک
پڑھیں:
پاکستان کا چین کیساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 37 کروڑ ڈالر ہوگیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )گذ شتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 37 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔ مالی سال 25-2024 کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 2 ارب 42 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جب کہ گزشتہ صرف ایک ماہ کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک ارب 16 کروڑ ڈالر رہا۔پاکستان کی چین کے لیے برآمدات اور چین سے درآمدات میں فرق مزید بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال چین سے 16 ارب 75 کروڑ ڈالر کی درآمدات کیں اور چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب 38 کروڑ ڈالر رہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 24-2023 میں پاکستان کاچین کے ساتھ تجارتی خسارہ 11 ارب 95 کروڑ ڈالر تھا، مالی سال 24-2023 میں چین سے درآمدات کا حجم 14 ارب 51 کروڑ ڈالر اور چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب 56 کروڑ ڈالر تھیں۔