انسٹاگرام فالوورز؛ رونالڈو، میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
انسٹاگرام پر دنیا کے 10 سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے افراد میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنیا بھر کے مشہور ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں فٹبال کے دو عظیم نام کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا تیسرا نمبر ہے۔
رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنیوالے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر 600 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ 500 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔
مزید پڑھیں: ایک دن حجاب دوسرے دن نامناسب لباس؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل میں
اسی طرح تیسرا نمبر امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا ہے جن کے چاہنے والوں کی تعداد 400 ملین سے زائد ہے، بعدازاں برازیل کے نیمار جونئیر 200 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ تیسرے جبکہ فرانس کے کیلیان امباپے 120 ملین سے زائد فالوورز کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کیساتھ شادی کرلی؟
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز 600 ملین سے زائد ہے اور انکی ہر پوسٹ پر اوسطاً 10-20 ملین لائکس ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرسٹیانو رونالڈو
پڑھیں:
پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جو دہشت گردوں کو وسائل مہیا کررہا ہے۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا کردار واضح ہے جو دہشت گردوں کو وسائل فراہم کررہا ہے، افغان عبوری حکومت دہشت گردی کو روکنے میں بالکل ناکام ہے، افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے،ہم نے افغانستان کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ دہشت گرد گروہوں کو کنٹرول کرے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں صرف عوام قربانیاں نہیں دے رہے بلکہ اس میں ہماری لا اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز شامل ہیں، اس میں ہماری افواج پاکستان کے کڑیل جوان اور افسران شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں اب تک ہمارے 90 ہزار پاکستانی شہید ہوچکے ہیں اس جنگ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جو انہیں وسائل بھی مہیا کررہا ہے اور اس میں دیگر فیکٹرز بھی ملوث ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا جغرافیائی اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے، بہادر بلوچوں اور پختونوں نے پاکستان کے قیام میں بڑا کردار ادا کیا، ترقی کے دوڑ میں جب تک چاروں صوبے مساویانہ طور پر شریک نہیں ہوں گے پاکستان ترقی نہیں کرسکے گا اور میں یہ بات دل کی اتھاہ گہرائیوں سے قبول کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ بلوچستان کی ترقی میں وفاقی حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر حملے کی مذمت
دریں اثنا وزیرِاعظم نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیرِ اعظم نے واقعے میں سب انسپکٹر سجاد الاسلام اور کسٹم کانسٹیبل جواد کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، شہدا کے اہل خانہ کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ اہلکاروں کو ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعہ سزا دلوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، شرپسند عناصر کو کسی صورت ملک کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔