اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ کو ٹیلیفون، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اور بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر زجارتو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، اور انہیں موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو سختی سے مسترد کیا۔
شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ اسحاق ڈار نے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، اور کہاکہ پاکستان اپنے قومی مفادات کا دفاع کرےگا۔
اس موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر زجارتو نے بات چیت اور مسائل کے پرامن حل کے ذریعے صورتحال کو معمول پر لانے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا چین اور برطانیہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ زجارتو کے دورہ اسلام آباد کے بعد دو طرفہ تعلقات میں شاندار رفتار کو بھی سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار بھارتی پروپیگنڈا مسترد ٹیلیفون دوطرفہ تعلقات ہنگری وزیر خارجہ وزیر خارجہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار بھارتی پروپیگنڈا مسترد ٹیلیفون دوطرفہ تعلقات وی نیوز ہنگری کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
اراکین کی نااہلی، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو مسترد کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید کردی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چھٹہ، رکن صوبائی اسمبلی (اپوزیشن لیڈر پنجاب) کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا دی جو برقرار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کو سیٹ سائیڈ نہیں کیا گیا اور عبدالطیف چترالی کا کیس مختلف تھا جو خود اپیل کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں گئے تھے جبکہ کیس سے متاثرہ دیگر لوگوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو سیٹ سائیڈ کرتے ہوئے عبدالطیف چترالی کے شریک ملزمان کو رہا کیا گیا حالانکہ وہ اس اپیل کا حصہ تک نہیں تھے۔
ترجمان نے کہا کہ اس لیے اسکو نوٹس کیا گیا کہ وہ کمیشن کو آکر assist کرے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا شریک ملزمان ہر فیصلہ لوگو ہوگا یا نہیں۔