Express News:
2025-11-03@05:08:09 GMT

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس بریفنگ دیں گے

اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس بریفنگ دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری اپنی اہم پریس بریفنگ میں موجودہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر اہم بات چیت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اپنی پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدہ صورتحال سے متعلق بھی بات کریں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان پر عائد کردہ بے بنیاد الزامات کی وضاحت کی جائے گی اور پاکستان کا دو ٹوک مؤقف سامنے رکھا جائے گا اور بھارتی دھمکیوں کا موثر انداز میں جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس آراہم پریس بریفنگ ایسے موقع پر دی جائے گی جب کہ آج ہی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا تھا۔

بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ  کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

 

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اہم پریس بریفنگ آئی ایس

پڑھیں:

سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکرٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
  • بھارتی پروپیگنڈے کا نیا حربہ ناکام، اعجاز ملاح کا اعترافی بیان منظر عام پر، عطا تارڑ و طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردیں
  • ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی