تنخواہ دار طبقے نے 9 ماہ میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، مفتاح
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے 9 مہینے میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی موجودہ انکم ٹیکس ادائیگی پچھلے سال اسی مدت سے 41 فیصد زائد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر 10 فیصد تنخواہ میں اضافہ اور 5 فیصد مہنگائی الگ کردیں تو اس انکم ٹیکس کے نتیجے میں تنخواہ دار طبقے کی آمدن 36 فیصد کم ہوئی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے سے یہ صریح ناانصافی ہے، حکمران خاندان صرف اپنا خیال رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تنخواہ دار طبقے انکم ٹیکس
پڑھیں:
صدر ایس یو سی خیبر پختونخوا وسیم ترابی کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان
وسیم اظہر ترابی اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین مطہری کی شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے تنظیمی احباب کیساتھ ایک مشاورتی نشست ہوئی، جس میں مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خصوصی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے تنظیم سازی اور جماعت کی فعالیت کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر جامعتہ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین مطہری کی شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے تنظیمی احباب کیساتھ ایک مشاورتی نشست ہوئی، جس میں مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خصوصی شرکت کی۔ نشست میں صوبائی نائب صدر مولانا سید عابد حسین شاہ، ڈویژنل صدر سید اختر حسین شاہ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید انصار علی زیدی، مولانا محمد حسن وحیدی آرگنائزر تحصیل پہاڑ پور، سید ضیا الحسن نقوی آرگنائزر تحصیل ڈیرہ سٹی نے شرکت کی۔ تحصیل آرگنائزرز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کی جانے والی تنظیمی سازی کے حوالے سے صوبائی صدر کو بریفنگ دی۔