گیلیپ کی ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کے پرمسرت لوگوں میں ایشیائی باشندے سرفہرست ہیں۔

اس سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایشیا میں مرد اور عورتیں دونوں ایک ہی سطح پر خوش ہیں، مردوں اور عورتوں میں خوشی کی شرح 46 فیصد پائی گئی ہے۔

سروے میں اعلیٰ تعلیمی درجات کے ساتھ خوشی میں اضافہ کا تعلق پایا گیا، کم تعلیم یافتہ لوگوں میں خوشی کی سطح 38 فیصد، متوسط تعلیمی اہلیت کے حامل لوگوں میں 47 فیصد جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں میں 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: 102 سالہ خاتون ڈاکٹر کی خوشی سے بھرپور طویل زندگی کا راز

اسی طرح کم عمر کے حساب سے 34 سال سے کم عمر لوگوں نے 51 فیصد خوشی رپورٹ کی ہے جبکہ بڑی عمر یعنی 55 سال سے زیادہ عمر والوں میں خوشی کی شرح 43 فیصد رہی۔

سروے میں جن جواب دہندگان نے اسلام کے ساتھ وابستگی وہ سب سے زیادہ یعنی 54 فیصد خوش پائے گئے جبکہ جن کا عقیدہ ہندو مت تھا وہ سب سے کم یعنی 2 فیصد خوش تھے۔

اس سروے کے نتائج سے یہ پتا چلتا ہے کہ خوشی اور آمدنی کے درمیان ایک پیچیدہ تعلق ہے۔ جیسے جیسے جیسے ذاتی گھرانے کی آمدنی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، خوشی میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو کن قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

کم آمدنی کے درجے سے تعلق رکھنے والے افراد کی خوشی کی شرح صرف 33 فیصد تھی، یہ شرح بڑھتی ہوئی آمدنی کے ساتھ 42 فیصد، 48 فیصد اور 56 فیصد تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ آمدنی والے لوگوں میں خوشی کی شرح 62 فیصد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

happiness آمدنی ایشیا خوشی خوشی کاراز زندگی صحت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا خوشی کاراز زندگی خوشی کی شرح میں خوشی کی لوگوں میں سروے میں

پڑھیں:

 فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

سٹی42:باغوں کا شہر  لاہور  فضائی آلودگی کے شدید نرغے میں آ گیا ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں گوجرانوالہ نے پہلے نمبر کا مقام حاصل کر لیا ہے  ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 521ریکارڈ کی گئی ہے۔

باغوں کے شہر لاہور میں سانس لینا دشوار ہوگیا، شہر کی فضا زہریلی اور ایئر کوالٹی انڈیکس 398 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کئی علاقوں میں آلودگی کی شرح 1000 سے بھی تجاوز کر گئی۔ سول سیکرٹریٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1018، ساندہ روڈ پر 997، راوی روڈ پر 820 جبکہ جی سی یونیورسٹی کے اطراف 686 ریکارڈ ہوئی۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی سطح 598، اقبال ٹاؤن 563، سید مراتب علی روڈ 561 اور صدر کے علاقے میں 548 ریکارڈ کی گئی۔

انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ، 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع

پنجاب بدستور شدید سموگ کی لپیٹ میں ہے، گوجرانوالہ پاکستان کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا  ہے۔جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 521 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں میں اے کیو آئی 275 اور ملتان میں 273 رہا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماسک کا لازمی استعمال کریں اور آلودہ فضا میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ سانس اور آنکھوں کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے۔



 
 

عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما ہسپتال داخل

متعلقہ مضامین

  • قدرت سے ربط رکھنے والے سرفہرست ممالک کون کون سے ہیں؟ فہرست جاری
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا
  •  فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پر طالبان حکومت کے حمایت یافتہ افغان باشندے ملوث ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے تصدیق کردی
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے
  • کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے:جویریہ سعود
  • ریاض: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں بجٹ کارکردگی کے نتائج کا اعلان
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار