ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ۔ فوٹو فائل

ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعے کو 7 دن ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک الزامات کے کوئی ثبوت نہیں پیش کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد عبد المجید کو جہلم کے قریب سے پکڑا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ دہشت گرد کے گھر سے بھارتی ساختہ ڈرون اور 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس دہشت گرد عبد المجید کا ہینڈلر ایک بھارت کا فوجی ہے، اس ہینڈلر کی گرفتار ہونے والے دہشت گرد کی گفتگو بھی سامنے آئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یہ بھی کہا کہ 7دن ہوگئے ہیں ، بھارت کی طرف سے صرف زبانی جمع خرچ چل رہا ہے جبکہ ہم آپ کے سامنے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ جو دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے، اُس نے پاکستان میں دہشت گردی کی چار وارداتیں کی ہیں،گرفتار شخص کے موبائل فون سے بھارت میں ہوئی بات چیت پکڑی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے پاس بھارت کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،یہ آئی ای ڈیز ڈرون کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی دہشت گردی کا صرف ایک ثبوت ہے،گرفتار دہشت گرد عبد المجید اکیلا نہیں تھا، اس کے ساتھ اور بھی لوگ ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد عبد المجید کو بھارتی فوج کی جانب سے قسطوں میں رقوم بھیجی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد نے پنجاب اور آزاد کشمیر میں مختلف وارداتیں کیں،تمام ثبوت بتاتے ہیں کہ بھارت سرحد پار سے ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: دہشت گرد عبد المجید ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر ریاستی دہشت گردی نے کہا کہ بھارت کی

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن اسمبلی رانا محمد ارشد نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین ، خصوصاً غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں معصوم بچوں کے قتل عام ،نسل کشی، بھوک، علاج اور پناہ سے محرومی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ درجنوں بچے روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور ہزاروں بھوک، زخم اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ ظلم بین الا قوامی قوانین، اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری اور مؤثر سفارتی اقدامات کرے تا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس کے علاوہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے، انسانی ہمدردی کی تنظیمیں فوری طور پر فلسطینی بچوں کو خوراک، علاج اور پناہ فراہم کریں۔ 

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین کے مظلوم عوام اور معصوم بچوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اُن کی آزادی اور انسانی حقوق کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا سخت مؤقف، افغانستان میں ٹی ٹی پی اور “را” کی موجودگی ناقابل قبول
  • غزہ کی صورتحال اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر ناقابلِ برداشت ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور
  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے موقف کی تائید کی، وزیرمملکت قانون
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا ایجنڈے کے تحت نفرت اور انتشار کی منظم کوششیں 
  • احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
  • خیبرپختونخوا، دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان