کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
لاہور:پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیدی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 90رنز کا ہدف دیا ،کپتان محمد رضوان 44رن بنا کر نمایاں رہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سپر لیگ سیزن 10 : 2 میچ ری شیڈول، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور میںہوگا
لاہور(اوصاف نیوز)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یکم مئی کو ملتان میں شیڈول کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ اب لاہور میں ہو گا۔ میچ ری شیڈول ہونے سے قذافی اسٹیڈیم یکم مئی کو ڈبل ہیڈر کی میزبانی کرے گا۔
کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ سہ پہر 3 بجے ہو گا جب کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ رات 8 بجے ہو گا۔
10مئی کو کوئٹہ اور ملتان کا مقابلہ بھی ایک دن آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ میچز ری شیڈول کا فیصلہ ہیٹ ویو کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
پہلگام حملے کے بعد سرحد پر چھوٹے ہتھیاروں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری