Jang News:
2025-07-29@15:49:01 GMT

پاکستان میں اس ہفتےگرمی کا عالمی ریکارڈ متوقع

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

پاکستان میں اس ہفتےگرمی کا عالمی ریکارڈ متوقع

فائل فوٹو

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔

سندھ کے کئی مقامات پر شدید گرمی، مئی کے پہلے ہفتے بارش کا امکان

سندھ کےکئی مقامات میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50  ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم 5 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے سبب مئی کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 149 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 514 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 39 ہزار 207 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 55 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 283.45 روپے سے کم ہو کر 282.90 روپے پر آگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
  • سونے کی قیمت میں آج مزید کمی ریکارڈ
  • حج 2026: و اجبات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان
  • حج 2026: اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع، کتنی رقم دینی ہوگی؟
  • دنیا کے تیز ترین مکے باز نے 3 عالمی ریکارڈ قائم کر دیے
  • پہلے فلسطین، پھر اسرائیل سے بات، عالمی کانفرنس میں سعودی عرب نے اپنا فیصلہ سنا دیا
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بارش کی توقع
  • چین کا تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں گومن دانگ پارٹی کی کامیابی پر رد عمل
  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا دیا