سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
ملک اشرف : سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی
یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو تقریب میں اعزازی ڈگری سے نوازا،جسٹس عائشہ ملک کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات پراعزازی ڈگری دی گئی،جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ میں بطور پہلی خاتون جج شمولیت اختیار کی
جسٹس عائشہ ملک کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر ججز ، وکلاء کی جانب سے مبارکباد موصول ہو رہی ہیں
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جسٹس عائشہ ملک ملک کو
پڑھیں:
سپریم کورٹ: ایف بی آر کے وکیل کی استدعا پر سپر ٹیکس کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق زیرِ سماعت کیس کی کارروائی ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی کی درخواست پر پیر تک ملتوی کر دی ہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں، لہٰذا سماعت جمعرات تک ملتوی کی جائے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: سپر ٹیکس کا ایک روپیہ بھی بے گھر افراد کی بحالی پر خرچ نہیں ہوا، وکیل مخدوم علی خان کا دعویٰ
جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ جمعرات، یکم مئی کو عام تعطیل ہے، اس لیے سماعت اب پیر (5 مئی) تک ملتوی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کیس میں سینیئر وکیل مخدوم علی خان، جو مختلف کمپنیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن فور بی کے خلاف دلائل مکمل کر چکے ہیں، جبکہ دیگر وکلاء نے بھی ان کے دلائل کی تائید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئینی بینچ ایف بی آر جسٹس امین الدین رضا ربانی سپر ٹیکس سپریم کورٹ