یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔
پری بجٹ سیمینار سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عرصے بعد پورا سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگا، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہماری کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 سے 9 فیصد ٹیکس پر معاملات نہیں چل سکتے، ٹیکس سے ہراسمنٹ کا عنصر نکلنا چاہیے، اسٹرکچرل ریفارمز ملک کےلیے کر رہے ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں کر رہے۔
کراچی بھارتی کانفریس نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا.
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا دائرہ نہ بڑھانے یا ٹیکس چھوٹ کی گنجائش ہی نہیں، ٹیکس ریٹرن کا فارم بہت سادہ بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دورۂ امریکا میں بہت سی کمپنیوں سے ملاقات کی، مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ سے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ قومی ایئرلائن کی اچھی ڈیل ہونے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب ایم ایف
پڑھیں:
عالمی بینک سے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر بات نہیں ہوئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معطلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہمارا فوکس کنٹری پارٹنرشپ فریم پر تھا، ہو سکتا ہے ان کا کوئی اور شعبہ اس کو دیکھ رہا ہو، امید ہے پاک بھارت کشیدگی ختم ہوجائے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیئر اینکر پرسن حامد میر سے گفتگو میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ امید یہی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہوجائے، امریکی ٹیرف کے معاملے میں بھی پاکستان کو کوئی دھچکا نہیں لگے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستان کے کثیر جہتی شراکت داروں سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جیو پولیٹیکس اور جیو اکنامکس دونوں کو ہمیں دیکھنا ہوگا، ہمارے یہ شراکت دار ہماری طرف سے کی گئی پیشرفت پر خوش تھے، ان کو توقع نہ تھی کہ پاکستان اتنا جلدی استحکام کی طرف جائے گا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریٹنگ ایجنسی کی طرف سے اپ گریڈ کرنے کی بھی مہر تصدیق ثبت کی، شراکت داروں نے کہا ہے کہ آپ نے بھٹکنا نہیں، اس راستے پر چلتے ہیں۔