اداکارہ نازش جہانگیر کیس کی تفتیش میں پیش رفت : پولیس چھاپے کے دوران ملزم فرار، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اداکارہ نازش جہانگیر کیس کی تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی جب کہ سندھ اور پنجاب پولیس کا نامزد ملزم اسود ہارون کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس لاہور میں چھاپہ مارا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ اسود ہارون پولیس کارروائی کی پیشگی اطلاع پاکر فرار ہوگیا۔
اسود ہارون کے گھر ریڈ کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آگئی، ملزم کے گھر پر سندھ پولیس کے اہلکار دستک دیتے رہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ اہلکاروں کو دستک پر کوئی جواب نہیں ملا، اداکارہ نازش جہانگیر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے۔
اداکار اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ کا الزام عائد کیا تھا، اس پر نازش جہانگیر نے اسود ہارون کے خلاف قانونی کارروائی کی تھی اور اپنے اوپر عائد کردہ الزامات کی تردید کی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اداکارہ نازش جہانگیر اسود ہارون
پڑھیں:
لاہور: گھریلو جھگڑے کے دروان ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا
لاہور میں گھریلو جگھڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کردیا گیا، لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔
ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملزم سے تفتیش کے بعد قتل کے مزید محرکات کا اندازہ ہوسکے گا۔