پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی کمپنیاں ایئربس 320 طیارے گراونڈ کرنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پاکستان فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیرلائنوں کے فلیٹ میں ائیربس 320 ساختہ طیاروں کو تیکنیکی طور پر گراونڈ کی سطح پر لے آئی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ موجودہ صورتحال کلیدی راستوں کے تبدیل شدہ روٹس کی وجہ سے ہورہی ہے، دہلی سے کابل کے درمیان مختصر سفر، اب توسیع شدہ چکر کا متقاضی ہے۔
دہلی سے تاشقند اور الماتی کی ائیربس 320 ساختہ طیارے طوالت اور زائد لاگت سے دوچار ہونے لگے، دہلی/استنبول کی پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے قبل نان اسٹاپ پروازکو اب دوحہ یا احمد آباد میں ایندھن کے لیے رکنے کی ضرورت پڑرہی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دہلی،تہران اور ماسکو کی پروازیں طویل اورزائد لاگت کے سبب بھارتی ایئرلائنوں کو نظر ثانی کرنے پر مجبور کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کشیدہ حالات کے پیش نظر پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی ،نئی ہدایت جاری
ویب ڈیسک: خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فضائی حدود کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، غیر ملکی پروازوں کی بھی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے تحت بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں پر خصوصی نظر رکھی جائے گی جبکہ کسی بھی مشکوک پرواز کو اعلیٰ سطح سے اجازت ملنے کے بعد ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےاساتذہ کی سنی گئی
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گلگت اور سکردو کے لیے آپریٹ ہونے والی تمام پروازیں آج منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ شمالی علاقہ جات کی دیگر پروازیں بھی عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مسافروں کی حفاظت اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔