پاکستانی قوم ہی بھارتی فوج کیلیے کافی ہے، جارحیت پر منہ توڑ دیں گے، عوامی رائے
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
مودی سرکار خطے کا امن تباہ کرنے کے لیے خود پر جنگی جنون سوار کیے ہوئے ہے جب کہ پاکستانی عوام جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کی جانب سے یکطرفہ متنازع فیصلوں اور جارحانہ اقدامات پر عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیار کھڑے ہیں، بھارت نے کوئی انتہائی اقدام کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
عوام کا کہنا تھا کہ پاک فوج تو دُور، پاکستانی عوام ہی ہندوستانی فوج کے لیے کافی ہے۔ ہم بھی جوہری طاقت رکھنے والا ملک ہیں، بھارت کو یاد رکھنا چاہیے ۔
بھارت کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں نے پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا دیے۔ عوام نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا اس ملک کے عوام کے خمیر میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فوج ہر لحاظ سے نمبر ون ہے۔ پاکستان بطور ریاست ہر طرح سے تیار ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی قوم مودی کی جارحیت کے سامنے متحد، کسی بھی مہم جوئی کا جواب ملے گا، عمران خان
سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2019 کے پلوامہ واقعہ کے بعد ایک بار پھر مودی سرکار پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کررہی ہے۔ پاکستانی قوم مودی کی جارحیت کے سامنے متحد ہے۔
اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، جیسا کہ 2019 میں ہم نے بھرپور جواب دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث، فوجی ترجمان نے ثبوت پیش کردیے
انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اہمیت پر زور دیا ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں دی گئی ہے۔
عمران خان نے کہاکہ میں اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتا رہا ہوں کہ آر ایس ایس کے نظریے کی قیادت میں ہندوستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ آرٹیکل 370 کی غیر قانونی منسوخی کے بعد کشمیر میں بھارتی جبر میں شدت نے کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کو مزید ہوا دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کی جارحیت نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا، ہم ایک پاکستانی قوم کے طور پر مضبوطی سے کھڑے ہیں اور جنگ کو ہوا دینے کے مودی کے عزائم کی مذمت کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ بیرونی دشمن کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے سب سے پہلے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان تمام کارروائیوں کو روکا جائے جن سے قوم تقسیم ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا
انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری جیسی خود ساختہ شخصیات سے کسی مضبوط مؤقف کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، وہ بھارت کے خلاف کبھی نہیں بولیں گے کیونکہ ان کی غیر قانونی دولت اور کاروباری مفادات بیرون ملک ہیں۔ وہ بیرونی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور ان مالی مفادات کے تحفظ کے لیے وہ پاکستان پر غیر ملکی جارحیت اور بے بنیاد الزامات کے سامنے خاموش رہتے ہیں۔ ان کا خوف بہت سادہ ہے کہ اگر وہ سچ بولنے کی ہمت کریں تو بھارتی لابی ان کے آف شور اثاثے منجمد کر سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان مودی جارحیت وی نیوز