Nawaiwaqt:
2025-07-30@17:38:53 GMT

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس  پیر کو طلب کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس  پیر کو طلب کر لیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 4 اگست 2025ء بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا 4 اگست کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 18 واں اجلاس ہو گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے قومی اسمبلی کا اجلاس

پڑھیں:

پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری

قومی ایئرلائن نے بتایا کہ لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں ، مانچسٹرایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایرپورٹ پر 2200 مسافروں کوکھانا فراہم کرنا ہوگا۔لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر, برمنگھم ایئرپورٹ پر آخری تاریخ 28 اگست اور مانچسٹر اسٹیشن پر کھانا فراہمی کے ٹینڈر کی درخواست 29 اگست ہے۔پی آئی اے مسافروں کو برطانیہ میں کھانے کے لیے کیٹرنگ سروس کے لئے ٹینڈر برطانیہ میں اسٹیشن منیجر کے دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔قومی ایئرلائن نے برطانیہ مین پابندی ختم ہونے پر فوری طور قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، ابتدائی طور پر مانچسٹر کے لیے اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ آئرلینڈ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کیمپ شروع
  • قومی و صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 18 ستمبر
  • خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی نئی تاریخ آگئی، اعلامیہ جاری
  • قومی اسمبلی کے 2، پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • چترال سے رکنِ قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی نااہل قرار
  • الیکشن کمیشن نے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
  • الیکشن کمیشن نے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کردیا
  • الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیدیا
  • پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری