ایک ٹکٹ میں دو مزے، پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں شائقین کے لیے اہم معلومات شیئر کردی ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شائقین کرکٹ آج شام کے میچ کےلیے پہلے خریدے گئے اسی ٹکٹ کے ساتھ ڈبل ہیڈر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ٹورنامنٹ کا 20واں میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ اگلا میچ رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے یکم مئی کو شائقین کی سہولت کے لیے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، شائقین کو دھوپ سے بچنے کےلیے سٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی اجازت ہوگی جبکہ تمام انکلوژر میں واٹر کولرز دستیاب ہوں گے تاکہ شائقین کرکٹ میچ کے دوران تازہ دم رہ سکیں۔
اعلامیے میں شائقین سے کہا گیا کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی سے تحفظ کے لیے ہیٹ اورکیپ لے کر آئیں جبکہ شائقین کو ٹھنڈا اور ہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد کےلیے لیمونیڈ کے خصوصی سٹال دستیاب ہوں گے۔
صوابی اور بنوں میں دہشت گردی کے واقعات، 3 اہلکار شہید، 5 افراد زخمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی سی بی
پڑھیں:
کرکٹ کی اولمپکس میں انٹری! کیویز اور پاکستان کوالیفکیشن فارمیٹ سے ناخوش
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ ٹیموں کی شرکت کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ طے کر لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اولمپکس کے لیے ریجنل کوالیفائنگ فارمولہ استعمال کرے گا، ایشیا، اوشنیا، افریقا اور یورپ ریجن سے ٹاپ رینک ٹیم کے براہ راست کوالیفائی کرنے کی تجویز ہے۔امریکا میزبان کی حیثیت سے اولمپکس میں شرکت کرے گا جبکہ چھٹی ٹیم کے کوالیفائی کرنے کا طریقہ کار ابھی طے کرنا باقی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے فارمیٹ سے نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ ناخوش ہیں، ریجنل ٹاپ ٹیموں کے فیصلے پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز نے تنقید کی، اس فارمولے سے پاکستان کا اولمپک میں براہ راست پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔پاکستان کی اس وقت آئی سی سی رینکنگ آٹھویں جبکہ بھارت کی پہلی ہے، بھارت ٹاپ رینک ہونے کی وجہ سے براہ راست اولمپک میں کوالیفائی کرے گا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اوشنیا ریجن سے نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہونے کے باوجود کوالیفائی نہیں کر سکے گی، عالمی رینکنگ کی نمبر دو ٹیم آسٹریلیا اوشنیا ریجن سے کوالیفائی کرے گی۔امریکا بحیثیت میزبان رینکنگ میں 17 ویں نمبر پر ہونے کے باوجود کوالیفائی کرے گا، یورپ سے برطانیہ کی ٹیم کوالیفائی کرے گی، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی برطانوی ٹیم کی تشکیل کے لیے سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ویمنز ٹیموں کی کوالیفکیشن کا فیصلہ اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہو گا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے آئی سی سی کے ریجنل کوالیفائنگ فارمیٹ کی حمایت کی ہے۔واضح رہے کہ 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی پر کرکٹ میں مینز اور ویمنز کی 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔