دشمن آنکھیں دکھا رہا ہے، متحد ہونا ضروری، اتحاد میں بانی کو بھی شامل کریں، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ دشمن ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے، اس لیے قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔ اس اتحاد اور نظام میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شامل کریں، انہیں وہ مقام دیں جس کے وہ حقدار ہیں۔
ٹورانٹو میں نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں تاکہ قوم یکجا ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے۔ ہم دشمن کے خلاف متحد ہیں، یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم بٹے ہوئے ہیں۔ ہم اپنی افواج کا ہر لمحے ساتھ دیں گے، ملک کے دفاعی نظام میں کوئی کمزوری نہیں آنے دیں گے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں: ترجمان
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم فارم 47 کے تحت قائم کیے گئے نظام کے خلاف مزاحمت کرتے رہیں گے۔ نظام پر مسلط لوگوں کا کام ہے کہ وہ دشمن کے خلاف قوم کو متحد کرے مگر یہ اتحاد جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر نہیں بلکہ حقیقت کو مان کر ہوگا، اس اتحاد میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو شامل کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اسی سال رہا ہو جائیں گے۔ اس وقت پورے ملک میں اضطراب کی کیفیت ہے۔ سندھ میں پانی کا مسئلہ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی قابو میں نہیں جبکہ پنجاب میں بھی کسان اور مزدور ناخوش ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کوئی ٹکڑے نہیں ہوئے، یہ میڈیا کی من گھڑت ہے، دو چار لوگ بات کرتے ہیں تو ہوا دے دی جاتی ہے۔ چند لوگوں کی گفتگو کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اچھالا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی بکھر گئی ہے، پی ٹی آئی اپنی لیڈر شپ میں متحد ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پاکستان تحریک انصاف او آئی سی کینیڈا کے زیرِ اہتمام ایک تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں تابش توفیق، مصباح حق، علی ڈوگر، محمد علی مروت، اویس حسن، کرنل (ر) سہیل انور اور کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ روبی سہوتا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان
لاہور(این این آئی) 15 ستمبر 1965 کو جنگ کے پندرہویں روز پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کے ایک اور بڑے حملے کو پسپا کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔بھارت کی ایک کور نے بدیانہ، چونڈا اور ظفر وال کی پوزیشنز پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم پاکستانی فوج کی بھرپور مزاحمت کے باعث یہ منصوبہ ناکام ہوگیا، بعد ازاں بھارتی کمان نے حکمتِ عملی تبدیل کی مگر دوبارہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پسرور اور ہسری نالے کے محاذ پر پاکستانی آرٹلری کے بھرپور حملے سے بھارت کی 16 کیولری کے 4 ٹینک تباہ ہوئے جبکہ پاک فضائیہ کے 8 سیپر لڑاکا طیاروں کی بمباری کے باعث دشمن کو ہسری نالہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔اس کے ساتھ ہی پاک فوج نے گدرو سیکٹر میں بھارتی چوکی پر قبضہ کر لیا جہاں دشمن اپنے تمام ہتھیار اور آلات چھوڑ کر فرار ہوگیا، راجوڑی سیکٹر میں مجاہدین کے حملے کے نتیجے میں 21 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔دریں اثنا پاک فضائیہ نے سرینگر، آدم پور، جودھ پور، ہلواڑہ اور پٹھان کوٹ کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا اور ایک بھارتی Canberra بمبار طیارہ مار گرایا، دوسری جانب سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری اور گدرو سیکٹر میں دشمن کے 22 ٹینک اور 51 گاڑیاں و گن پوزیشنز تباہ کر دی گئیں۔