مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، عالمی مارکیٹ کے مطابق صرف اپریل میں فی لیٹر 20 روپے کمی ہونی چاہیے تھی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپریل میں 2 بار تیل کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عوام کو ریلیف سے محروم کیا، حقیقت میں حکومت ریلیف دینے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا.

..

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ خام تیل کی قیمتیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور سے بھی کم ہو چکی ہیں، ان کے دور میں پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تیل کی قیمتوں میں فی لیٹر

پڑھیں:

پیٹرول 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا
  • پیٹرول 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ